یس ائی او بسوا کلیان کا رینک ٹاپر طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا

0
Post Ad

بسواکلیان: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے تعلیمی سال 22-2021 کے ایس ایس ایل سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بسواکلیان کے 47 ہائی اسکولوں سے جملہ 94 طلبہ کو اعزاز دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے بی کے ڈی بی فنکشن ہال میں اتوار کے روز منعقدہ اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈ پروگرام میں بسواکلیان کے تمام ہائی اسکولوں سے اول دوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو طلبہ تنظیم ایس آئی او کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر جناب کلیم عابد صاحب، الطاف امجد صاحب، یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں اولیائے طلبہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی۔ جناب امام الدین سی آر پی نے تمام طلبہ کو مبارکباد دی۔ ایس آئی کے اراکین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!