سولائڈریٹی یوتھ موؤمنٹ کی طرف سے 11فروری 2024 کو بسواکلیان میں نوجوانوں کی خصوصی کانفرنس
بسوا کلیان:(نامہ نگار) نوجوانوں کے لیے ضلعی کانفرنس پر پریس میٹ موجودہ حالات نے نوجوانوں کو مغربی فکر کے متلاطم بھنور میں گھیرا ہے اسے خدا بے زار, خود بے زار اور انسانیت بیزار طرز عمل میں گرفتار کیا ہے اسے مقصد زندگی سے نہ آشناء الہی ہدایت سے غافل اور صالح کرداروں کے رول ماڈل سے بے خبر کر دیا گیا ہے وہی نوجوانوں میں مایوسی ڈپریشن تشدد ذمہ داریوں سے فرار اور اعتدال وہ توازن سے محروم مسائل پیدا کیے گئے ہیں اور امت کا یہ انمول سرمایہ اپنے اسلاف کی قربانیوں سے غافل ہوتا جا رہا ہے، نوجوان بلند عزائم کے مالک ہوتے ہیں جہد مسلسل اور جفا کشی کا امتیاز ہوتا ہے، بے پناہ صلاحیتیں ان میں موجود ہوتی ہے، بلند پروازان کا اصل ہدف ہوتا ہے سماج کی تشکیل نو کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم وہ ولولہ ہوتا ہے یہ نوجوان ہی ہر قوم ملک و ملت اور تحریکوں کے لیے امید کی کرن ہوتے ہیں، جبکہ ہمارا ملک بھی آئے دن نفرت عداوت ظلم و بے روزگاری سے آگے بڑھ کر ذہنی تشدد زبانی تشدد اور جسمانی تشدد کا شکار ہوتا جا رہا ہے ان حالات میں مسلم نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کے تئیں اپنے ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آئیں اور ایک بہتر سماج کی تشکیل کے لیے عملی مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار اقبال غازی(ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا
برادر زبیر (یس وائ ایم بیدر شہر)نے کانفرنس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پیش کیا
1۔ نوجوانوں کو حقیقی مقصد زندگی کی طرف گامزن کرنا
2۔ نوجوان کی قوت و صلاحیتوں کو مثبت و تعمیری کاز کے لیے لگانا
3۔ نوجوانوں کو فحاشی و عرانیات کے نقصانات سے واقف کرانا
4۔ سماج کی تشکیل نو کے لیے صالح نوجوانوں کو تیار کرنا
5۔ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا نیز کونسلنگ کے ذریعے ان کی رہنمائی کرنا،
آپ نے کہا کہ اس پروگرام کا مرکزی موضوع “(Youth For Better Society) بہتر سماج کے لیے نوجوان” رہے گا یہ پروگرام 11 فروری 2024 بروز اتوار کو صبح ۱۱ بجے, بمقام ایم ایم بیگ فنکشن ہال بسواکلیان, میں منعقد ہوگا، اس کانفرنس میں ضلع بیدر کے سینکڑوں نوجوانوں سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے اس پروگرام کو محترم ڈاکٹر طہ متین صاحب(سیکریٹر ی جماعت اسلامی ہند کرناٹک بنگلور) برادر لبید شافی(صدر سولیڈراٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک بنگلور) برادر حمزہ معظم علی کلبرگی کے علاوہ دیگر معززین خطاب کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں برادر شعیب برادر ضیاء الدین قریشی بگدل نے موجود تھے آخر میں کانفرنس کے پوسٹر کا رسم اجراء عمل ہوا