آئیے اپنے ادارہ کو اعلیٰ سطح تک ترقی دینے والے قائد بنیں؟ فیمی کی کانفرنس

0
Post Ad

بیدر۔18/ نومبر (محمد صلاح الدین )اقبال احمد آرگنائزر فیمی ریاستی کانفرنس بنگلور (9742751926) کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسلم تعلیمی اداروں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ایک ملک گیرفیڈریشن 2011ء؁ میں قیام عمل میں آیا، جس کا نام فیمی۔FMEII(فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس آف انڈیا) رکھا گیا۔ الحمد للہ ریاست کرناٹک میں فیمی اپنے آغاز سے ہی قائم ہے۔ اگر چہ کہ فیمی کی زیادہ سرگرمیاں نہیں ہو سکی ہیں۔ان دنوں مسلم تعلیمی ادارے کووڈ 19- اور NEP-2020 سے بہت سے مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ ادارے ہمارے ہیں، لہذا امت کو ان کی فکر کرنا، ان کی رہنمائی کرنا بلکہ ان کی حسب موقع و سہولت مدد کرنا امت کا فریضہ ہے۔تعلیمی اداروں کے ذمہ داران جن مسائل و چیلنجس کے ساتھ اسکولس / کالجس چلا رہے ہیں، جماعت اسلامی ہند کو اس کا بخوبی اندازہ ہے۔ ملت کے اداروں کے مسائل کو حل کرنا، ان کی اخلاقی، تعلیمی، قانونی ا ور مادی مدد کرناوقت کی عین ضرورت ہے، تاکہ ادارے اپنے معیار کو موجودہ سطح (Level) سے ترقی دے کر اعلیٰ سطح (Next level) تک لائیں۔اسی مقصد کے لیے فیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ ادارے مستقبل قریب اور مستقبل بعید کے لیے ایک واضح وژن(Vision)کے ساتھ کام کریں۔ اس سلسلہ میں کامیاب تجربات رکھنے وا لے دیگر اداروں سے استفادہ کی شکلیں نکالیں؟نئی قانونی و ٹیکنیکی تبدیلیوں کا سامنا کیسے کریں؟مختلف عصری اور آئی ٹی ذرائع کا حصول؟ سرکاری و غیر سرکاری اسکیمات سے کس طرح فائدہ اٹھائیں؟ یہ اور اس طرح کے سوالات و مسائل کے پر غور فکر لیے فیمی کرناٹک نے ایک دو روزہ ریاستی کانفرنس مؤرخہ20اور 21 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار بمقام انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ بینسن ٹاؤن، بنگلور کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔اسی لیے کانفرنس کا مرکزی موضوع ”آئیے اپنے ادارہ کو اعلیٰ سطح تک ترقی دینے والے قائد بنیں؟“ “Be an influncial educational leader to uplift the school to the next level” جس میں مختلف میدان کے ماہرین (اکسپرٹس) و ریسورس پرسنس سے استفادہ کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ C.A چارٹرڈ اکاؤنٹینڈ،لیگل کنسلٹینٹ، آئی سی ٹی، ایچ آر ڈی، فائنانس، اسکیلس،سی ایس آر(Corpurate Social Responsibilities Funding)، این ای پی 2020 اور ای آر پی(Enterprise Resource Planing)جیسے متعلقہ عناوین پر اپنے میدان کے ماہرین سے راست تعارف تبادلہ خیال کا بھر پور موقع حاصل رہے گا۔ لہذا جناب محمد آصف الدین صاحب بیدر، جنرل سکریٹری فیمی کرناٹک(9448891008) نے مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اس اہم اور با مقصد کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ سوسائٹی/ ٹرسٹ/ انتظامیہ کے دو ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنائیں۔خواتین کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کے لیے اس نمبر 9743163821/ 9738427419 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر صدر فیمی کرناٹک نے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی وزیر تعلیم کو بھی دعوت دی گئی ہے اور ان کی شرکت کی قوی توقع ہے۔ مرکز فیمی کے ذمہ دارن بھی دہلی سے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے ایک وفد اس کا نفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔ اس طرح یہ کانفرنس آل انڈیا کانفرنس بننے جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!