بنگلور میں ٹیچر کےتربیتی پروگرام سے تنویر احمد, سیکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ, و دیگر مقررین کا خطاب

0
Post Ad

رام نگر: (نامہ نگار)اساتذہ ملک کے معمار اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے والے مربی ہوتے ہیں۔اساتذہ اپنے پےشہ سے متعلق ہمیشہ یہ فخر محسوس کریں  یہ کوئی معمولی مقام نہیں جو ہمیں اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بطور امتحان عطا کیا ہے۔ہمارے پاس پڑھنے والا ہر بچہ یا بچی ہمارے آخرت کے نجات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ خدا نخواستہ اگر ہم نے ان کی تربیت میں کوتاہی برتی تو اللہ کے یہاں جواب دینا ہوگا‘ ان خیالات کا اظہار سید تنویر احمد سکریٹری (شعبہ تعلیم) جماعت اسلامی ہند نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک اور رحمانیہ اسکول کے اشتراک سے منعقد ’ٹیچرس ٹرےننگ پروگرام‘ میں کیا۔ریاض احمد رون سکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک نے افتتاحی کلمات اور اڈوکیٹ بشیر احمد رکن عاملہ رحمانیہ اسکول نے استقبالیہ کلمات پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سید اسلم پاشاہ ناظم اضلاع جماعت اسلامی ہند کے حدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!