مسلم مظاہرین پر پولیس کی وحشیانہ کاروائی قابلِ مذمت ویلفیئر پارٹی کے ریاستی رہنما جاوید محمد، ان کی اہلیہ اور بیٹی کو فی الفور رہا کیا جائے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

پریس ریلیز

0
Post Ad
نئی دہلی،11جون 2022:
ویلفیئرپارٹی آف انڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجا ج کر رہے مسلمانوں پر پویس کی زیادتی اور بربریت کی شدید مذمت  اور سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کی۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ انتہائی قابل شرم  بات ہے کہ بنی کریم                 حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خلاف انتہائی رکیک اورگستاخانہ کلمات کہنے والے بی جے پی کے ترجمان کے تعلق  سے پارٹی اس وقت حرکت میں آئی جب متعدد مسلم ممالک نے اس پر سخت احتجاج اور ناراضگی کا اظہار کیا،تب بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کے بجائے پارٹی کی طرف سے  صرف تادیبی  کاروائی کی گئی۔
اس پر کل ملک کے بعض شہروں میں  مسلمانوں نے جب  نوپور شرما  اور  نوین جندل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے مطالبہ کو لے کر مظاہرے کئے تو انھیں پولیس کی جانب سے سخت وحشیانہ ردعمل کا سامنا کر نا پڑا، جب کہ احتجاج اور مظاہرہ کر نا شہریوں کا بنیادی و آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہاہم پولیس کی اس بر بریت کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔رانچی میں پولیس کی فائرنگ سے دو کمسن بچے مدثر اور ساحل شہید ہو گئے اور متعدد زخمی ہیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی  اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے اور شہدا کے  ورثا اور زخمیوں کو بھرپور معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے الہ آباد میں پارٹی کے لیڈر اور فیڈرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر جاوید محمد، ان کی اہلیہ اور بیٹی (جو کہ مظاہرے میں بھی شامل نہیں تھے) کی کل رات گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انھیں فی الفور بلا شرط رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے سی اے اے مخالف مظاہروں میں شامل نوجوانوں،        مقامی ایم ائی ایم کے کارکنوں، طلبہ اور بائیں بازو کے اکٹی وسٹوں کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان پر مقدمے قائم کئے جارہے ہیں۔ انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے گھروں اور دوکانوں کو بلڈوزروں کے ذریعہ مسمار کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر الیاس نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ غیر قانونی بلڈوزر دہشت گردی پر سوموٹو ایکشن لے نیز مسلمانوں کے خلاف غیر قانونی کاروائیوں پر روک لگائے۔ انہوں نے ملک کے تمام انصاف پسند اور امن پسند شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور نفرت و بغض و عناد کی اس فضا کو صاف کر نے میں اپنا قرار واقع رول ادا کریں۔
              جاری کر دہ
                    میڈیا کو آرڈی نیٹر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!