ایس ایس ایل سی امتحانات کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ہی منعقد ہونگے : وزیر اعلیٰ یڈیورپا

0

بنگلورو، 5؍ جون (ایس او نیوز) ایک جانب جہاں وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے ریاست کرناٹک میں  ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات منعقد کئے جانے کے تعلق سے پریس کانفرنس طلب کر کے اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ  بی ایس یڈیورپا نے یہ بات واضح کی ہے کہ ریاست  میں ایس ایس ایل سی کیلئے امتحان صرف ان حالات منعقد کئے جائیں گے جب ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آجائے گی۔

بلگاوی کے دورہ پر گئے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سریش کمار کی جانب سے ایس ایس ایل سی اور پی یوسی امتحانات کے تعلق سے تفصیلات ظاہر کرنے کے بعد ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں کی ان سے ملاقات کے دوران یہ بات واضح کردی ہے کہ حکومت نے ایس ایس ایل سی ، پی یو سی امتحانات کے تعلق سے فیصلہ لیا ہے۔ پی یو سی کیلئے امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔

البتہ ایس ایس ایل کیلئے امتحان منعقد  کرنا طے کیا گیا ہے۔ لیکن ایس ایس ایل سی کیلئے امتحان کورونا وائرس کی صورتحال میں بڑی حد تک سدھار آنے پر ہی منعقد کیا جائے گا۔ اگر اس وقت ریاست میں کورونا وائرس پر پوری طرح قابو پانا ممکن نہ ہوگا تو ان حالات میں ایس ایس ایل سی امتحان منعقد نہیں کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!