انسانیت کا درد رکھنے والے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔امن, شانتی اور ترقی کے لئے ساتھ دیں محمد یوسف کنی
بنگلور:
بسو سمیتی لنگایت کمیونٹی کے بیلی مٹھ شورودرا مہا سوامی جی سے معاون امیر حلقہ محمد یوسف کنی صاحب اور سالیڈیریٹی یوتھ مومینٹ کے سیکریٹری جناب محمدریحان اڈپی نے ملاقات کر کے ریاست کے حالات پر تبادلہ خیال کیا،جماعت کی کوشش سے قائم کرناٹکا دھارمک سوہاردہ ویدیکے کو متحرک کرنے پر بھی گفتگو رہی محمد یوسف کنی نے یاد دلایا کہ ریاست کے حالات کو پرامن بناۓ رکھنے،اخلاقی قدروں کی اہمیت اجاگر کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کے لئے ویدیکے کا قیام عمل میں آیا تھا۔ سوامی جی نے اس موقع پر کہا کہ دھارمک ویدیکے کے لئےہر طرح کا تعاون رہیگا ۔سابق امیر حلقہ مرحوم ابراہیم سعید رحمت اللہ علیہ پر ویڈیو ڈاکومنٹری کے لئے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوۓ سوامی جی نے کہا کہ شانتی پرکاشن دراصل کنڑیگاز اور اسلام کے درمیان پل کام کیا ہے اور ہم جیسے لوگوں کو اسلام سمجھانے میں کامیاب کوشش کی ہے۔ اس موقع پر عبدالرحمن اور سلمان بیدری موجود تھے۔