تعلیمی قرضہ جات کو معاف کرنے ویلفئیر پارٹی کا حکومت سے مطالبہ

0
Post Ad

بنگلور: ( نامہ نگار)ایک طرف عوام کوویڈ کی مشکلات اور بے روزگاری سے پریشان حال ہے تو دوسری طرف زندگی گذارنےاوراخراجات کو پورا کرنے کیلئے لے گئے قرضہ جات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ان سب کے درمیان عام لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام اورخاص طور پرطالب العلموں کے مفادات کا احساس کرتےہوئے تعلیمی قرضہ جات کو معاف کرے۔ ان باتوں کا اظہار ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹکا کے ریاستی ایڈووکیٹ صدرطاہر حسین نے کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیمی قرضہ جات کو معاف کرتےہوئے طالب العلموں کی حوصلہ افزائی کریں۔ پچھلے 2 سالوں سے تعلیمی سرگرمیاں بڑے ہی نازک دور سے گذررہی ہیں۔ تعلیمی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ ریاست میں طلباء کی تعلیمی میں خلل پیدا ہواہے۔ دوسری طرف جو ضرورتمند طلباء جنہوں نے بینکوں سے تعلیمی قرضہ جات لئے ہیں انہیں بینکوں سے قرضہ واپس دینے کیلئے نوٹس موصول ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت کو طلباءکی پریشانیوں سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک جانب کوویڈ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں مناسب طریقے سے نہیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف والدین بے روزگاری سے پریشان ہوچکے ہیں۔ اس وقت ایسے حالات رونما ہیں کہ لوگ دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنے کیلئے بھی جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں بینکوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کا دبائو ڈالاجارہا ہے۔ انہوںنے ریاستی وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً طالب العلموں کے مفادات کو سمجھتے ہوئے بینک مینجروں کے ساتھ مذاکرت کریں اورتعلیمی قرضہ جات کو معاف کرنےکی پہل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!