کرناٹکا سرکار کا اعلان؛ عیدالاضحیٰ کی نماز کووِڈ گائیڈلائنس کے ساتھ صرف مساجد میں ہوگی۔ ایک وقت میں صرف 50 لوگوں کیلئے اجازت

0
Post Ad

بنگلورو، 17؍جولائی : عید الاضحیٰ کی نماز صرف مساجد میں ادا کی جاسکتی ہے۔ عیدگاہوں میں نماز کی اجازت نہیں ہے۔ حکومت نے کووڈ 19 احتیاطی تدابیر کے تحت ایک اعلامیہ جاری کر کے یہ ہدایت دی ہے۔

محکمہ اقلیتی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری مختار پاشاہ ایچ جی کے دستخط کردہ اعلامیہ میں مرکزی وزارت صحت، ریاستی وزارت صحت ، وزارت محصولات کے الگ الگ اعلامیہ کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریاست میں کووڈ 19 پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے اور کووڈ تیسری لہر کا بھی خدشہ ہے ۔ ان حالات میں عیدگاہوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

مساجد میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک وقت میں صرف 50 لوگوں کیلئے اجازت رہے گی۔ ایک مسجد میں تمام مصیلوں کو نماز پڑھنے کا موقع دینے کیلئے ایک سے زائد جماعتوں میں بھی نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ مساجد کے ذمہ داروں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ ماسک لازمی ہے ، ایک مصلی اور دوسرے مصلی کے درمیا ن 6 فیٹ کا فاصلہ ہو، 65 سے زائد اور 10 سال سے کم عمر کے لوگ گھروں میں ہی نماز پڑھیں۔ مساجد میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکیاننگ کے ذریعہ جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جائے ۔ ہاتھوں کو صابن سے دھویا جائے یا سانیٹائزر استعمال کیا جائے۔ مصلیان کرام گھروں ہی سے جائے نماز ساتھ لائیں۔ مصافحہ یا معانقہ نہ کریں۔

جانور کی قربانی کیلئے احتیاطی تدابیر : راستوں، فٹ پاتھ پرقربانی نہ کی جائے ۔ تمام اسپتالوں کے احاطہ، نرسنگ ہوم کے اندر یا باہر جانوں ذبخ نہیں کیا جاسکتا ۔ جہاں اسکول ، کالج چل رہے ہوں ایسے اسکولوں اور کالجوں کے اندر اور باہر اور احاطہ کھیل کے میدان ، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں اور احاطوں میں قربانی نہ کریں ۔پارکوں کے اندر یا باہر اور دیگر عوامی مقامات میں قربانی نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!