شہری وزارت کی غیر مہذب باتیں ناقابل قبول:ویلفیر پارٹی

0
Post Ad

بنگلور:(پریس ریلیز) :۔غریبوں کے تعلق سے بالکل بھی فکرنہیں ہے،اپنی ہی بات کوبے لگام ہوکر درست کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اُمیش کتی کابیان قابل مذمت ہے۔اس بات کااظہارویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نےکیاہے۔انہوں نے اُمیش کتی کے بیان پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کو اپنی طرزِ زندگی بدلنے کی صلاح دیتے ہوئے محض5کلو چاول دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے وہ غریبوں کو خوفزدہ کررہے ہیں۔ریاستی وزیر کاکہناہے کہ ان کیلئے دو چپاتی اور کچھ چاول ہی کافی ہیں،اسی طرح سے دوسروں کیلئے بھی اتنی غذا کافی ہوسکتی ہے۔اڈوکیٹ طاہرنے سوال کیاکہ کیا اب انسان کھانا کھانے کیلئے بھی کتنا کھائے یہ سوال آپ سے پوچھے گا؟۔آپ کی عمر ہوچکی ہے،ایسے میں آپ خود ہی کتنا کھائینگے تودوسرے نوجوان کتنی غذا استعمال کرینگے؟۔کیا بی جے پی حکومت میں پیٹ کو کھانانہ دیکر مرنا پڑیگا؟۔مزدوری کرنے والے لوگوں کی بددعائیں کیا آپ کو نہیں لگیں گی؟۔اڈوکیٹ طاہرنےحکومت سے مطالبہ کیاکہ ایسے سرپھرے وزراء پر سخت کارروائی کی جائے اورعوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ساتھ دیاجائے،ساتھ ہی ساتھ معیاری اناج دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!