جنتادل یس کی پنچ رتن یاترا کی عوام میں مقبولیت کو سبوتاژ کرنے کی ضمیراحمدخان کی ناپاک کوشش کی ریاستی ترجمان محمد اسدالدین کی مذمت

0
Post Ad

بیدر۔8/فروری (پریس ریلیز)جنتادل ایس مینارٹی شعبہ کے ریاستی ترجمان جناب محمد اسدالدین نے اپنی جانب سے ایک بیان جاری کرکے سابق وزیر اور کانگریس کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیراحمد خان کی جگہ جگہ کی جانے والی تقاریر کو بوکھلاہٹ کاشکار تقاریر کانام دیتے ہوئے ان تقاریر کے نکات کی مذمت کی ہے۔ محمد اسدالدین نے بتایاکہ سابق وزیراعلیٰ اور جنتادل سکیولر قائد جناب کمارسوامی کی قیادت میں ریاست بھر میں چل رہی پنچ رتن یاترا کو مل رہی مقبولیت سے گھبرا کر ضمیراحمد خان بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں۔ اور مینارٹی کاجس طرح تعاون مل رہاہے اس کو دیکھتے ہوئے وہ جنتادل یس پر بے بنیادالزامات لگارہے ہیں۔ جنتادل یس قائد جناب بی ایم فاروق کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ کمارسوامی نے انہیں وزارت تک نہیں دی۔ یہ بیان دراصل مگرمچھ کے آنسو کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ دراصل ضمیراحمد خان کوبی یم فاروق اور مینارٹی کی ترقی سے کبھی بھی تعلق نہیں رہا۔ سال 2016؁ء میں بی ایم فاروق کو راجیہ سبھا کاٹکٹ جنتادل یس نے دیاتھا۔ اس وقت ضمیراحمد خان نے جملہ 8اراکین اسمبلی چلوارائے سوامی، اقبال انصاری، گوپالیا، اکھنڈ سرینواس مورتی وغیرہ کے ساتھ مل کر جنتادل یس کے آفیشل امیدواربی ایم فاروق کے خلاف بی زیڈ ضمیراحمد خان نے کراس ووٹنگ کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار رامامورتی کو جتانے میں اہم رول اداکیاتھا۔ اس طرح ضمیراحمد خان نے بی ایم فاروق کو ہرانے میں کلیدی رول اداکیا۔ اس بات سے اندازہ ہوتاہے کہ خان صاحب کی کرنی اور کتھنی میں کتنافرق ہے۔
دوسری بات مسلمانوں کے سامنے وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جنتادل یس نے مسلمانوں کے خلاف کام کیاہے۔ گذشتہ سالوں میں حجاب، حلال /جھٹکا، اور لاؤڈاسپیکر پراذان کے معاملے میں کانگریسی قائدین اور خصوصاًمسلم قائدین کے زبانوں پرتالے لگ گئے تھے۔ اس وقت کھل کر مسلمانوں کاساتھ کمارسوامی نے دیاتھا۔ جس وقت جوان بیٹیوں کے حجاب اتار ے جارہے تھے اس وقت کانگریس پارٹی اور کانگریس کے مسلم قائدین خاموش تماشہ دیکھ رہے تھے۔ جناب محمد اسدالدین نے بتایاکہ دراصل جنتادل یس عوامی فلاح وبہبود اور ویلفیر اسٹیٹ کے قیام کے لئے کام کررہی ہے۔ جس کی گواہ پنچ رتن یاترا ہے۔ غریب افراد کے لئے ہاؤزنگ، اعلیٰ معیاری مفت تعلیم، مفت طبی علاج، اور خواتین کاقرض معاف کرناجیسے امور کااعلان کرچکی ہے۔جس کی وجہ سے عوام کارجحان جنتادل یس کی طرف ہے اورعوام سے امید ہے کہ وہ دونوں نیشنل پارٹیوں (بی جے پی اورکانگریس) کے علاوہ چاپلوس اورجھوٹے سیاست دانوں کو مکمل طورپر مستردReject کردے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!