اردوپریس کلب کے قیام کے بسواکلیان میں کامیاب اجلاس

0
Post Ad
بسواکلیان۔ 16/جولائی (نعیم الدین چابکسوار) آج بتاریخ 16/جولائی 2022؁ء بروزہفتہ ٹھیک 1بجے دن مدینہ پبلک اسکول بسواکلیان میں ’اردو پریس کلب‘ کے قیام سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کاآغاز جناب محمد ذوالفقار احمد کی سورۃ الفاتحہ کی تلاوت سے ہوا۔ محمد نعیم الدین چابکسوارصحافی اور نائب صدر کلیان کرناٹکا اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے ”اردو پریس کلب“ کی ضرورت،اس کے قیام کی غرض وغایت اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعدازاں اجلاس کے شرکاء اور ذمہ داران سے آراء طلب کی گئیں۔ پھر اس بات پر اتفاق دیکھاگیاکہ بسواکلیان میں اردو پریس کلب کا قیام ہوکیونکہ بسواکلیان شہر اردو کے قارئین کے علاوہ پڑھنے، لکھنے اوربولنے والوں کی تعداد دوسروں شہروں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ ہندوبھائیوں کی کثیرتعداد کنڑی اور مراٹھی زبان کے ساتھ ساتھ اردو بھی بولتے ہیں۔ تجاویز اور مشوروں میں یہ بات بھی پیش نظر رکھی گئی کہ نسل نو کو اردو سے واقف کروانے اور اردو کی ترقی وترویج کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ’اردو پریس کلب‘ کے قیام کے دوران یہاں کے تعلیم یافتہ طبقہ میں ’اردو صحافتی کورسیس‘ میں داخلہ دلانا بھی پیش نظر رکھاگیا۔ آئندہ اجلاس میں مزید باتوں پرغوروفکر کرنے کاعزم کرتے ہوئے میٹنگ اپنے اختتام کوپہنچی۔ اس موقع پر محمد ذاکر احمد سونڈکے، محمد قطب الدین دھونی، محمد میاں، سعود انور اور رؤف علی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!