سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور میں یومِ تعلیم کا کامیاب انعقاد
وجئے پور : نامہ سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام یوم تعلیم کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی محترمہ سائرہ بانو ڈی ڈی پی آئی وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے اس موقع پر سب کی خدمت میں یومِ تعلیم کی مبارک باد پیش کرتی ہوں اور یہ واضح کرنا چاہتی ہوں یو جی سی آئی آئی ٹی کا قیام مولانا آزاد کا سب سے بڑا کارنامہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مولانا ابوالکلام آزاد نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جو ترقی کی راہ پر لے جاتی ہے آج چین تعلیم ہی کی وجہ سے سوپر پاور کی طرف بڑھ رہا ہے لہٰذا تعلیم اور مطالعہ کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے. اس جلسہ کے گیسٹ اسپیکر جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارےجسم میں سب سے اوپر دماغ دیا ہے اور جنہوں نے اپنے دماغ کا استعمال کیا اور اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو گئے ایسی ہی ایک عظیم شخصیت مولانا ابوالکلام آزاد کی ہے مولانا آزاد سبھی قوم کے ہمدرد اور سچے رہنما تھے اس موقع پر مزید یہ کہنا چاہتا ہوں کہ رشوت کا خاتمہ اس وقت کا اہم تقاضا ہے رشوت سے مراد کسی بھی روزگار سے جڑنے والے افراد اپنے پیشہ سے انصاف کریں
اس جلسہ کے اور ایک مہمان رودریہ ہیرے مٹھ لکچرر گورنمنٹ پی یو کالج برائے خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کا مطالعہ کیجئے کیونکہ مقابلہ جاتی امتحانات میں ان کے متعلق زیادہ پوچھا جاتا ہے ہر مقابلہ جاتی امتحانات میں ان کے متعلق کچھ نہ کچھ پوچھتا ہی ہے ان کی زندگی ہمارے لیے ایک نمونہ ہے انہیں کی بدولت خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار نبھایا ہے. اور ایک اسپیکر ڈاکٹر عبدالرزاق ہونٹگی ڈائریکٹر قوالیٹی سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ علم کی جستجو اور مطالعہ وسیع کرنا اس وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ زیادہ معلومات ہی ہماری شناخت بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں اور نالج کو ایکشن اورینٹیڈ بنائیں اور مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنے جوہر دکھائیں. جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا مولانا ابوالکلام آزاد بے باک صحافی, قومی یکجہتی کے علمبردار، سیاست داں، ماہر تعلیم، عالم دین، مجاہد آزادی، مفسر، اور بہترین ادیب تھے انہوں نے سورہ فاتحہ کا دو سو بہتر صفحات پر مشتمل ترجمہ کیا ہے مولانا آزاد الہلال اور البلاغ اخبارات کے ذریعے سے حب الوطنی جزبہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے. اس موقع پر سیکیاب لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور کے تین پی جی کے طلبا ڈاکٹر محمدی بیگم، ڈاکٹر شوانا فاطمہ، ڈاکٹر محمد سنجیت نے حیدرآباد میں ہمدرد کے زیر اہتمام منعقد عالمی کانفرنس میں پہلا مقام حاصل کیا اس موقع پر کالج ہذا کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اس کے علاوہ کالج ہذا کی سابق طالبات وسودہ شراف نے مییسور یونیورسٹی سے ایم ایس ڈبلیو میں چھےگولڈ میڈل حاصل کیے ہیں اور بھارتی ہیرے مٹھ کو کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ان دونوں طالبات کو بھی کالج کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی. اس جلسہ کا آغاز عائشہ بادامی کی قرآت کلام پاک سے ہوا، ہیمانشی گروپ نے بھگوت گیتا کے واچن پیش کیے پرنسپل ایم ٹی کوٹنس نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے، ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا، ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا، ڈاکٹر ہاجرہ پروین و صغریٰ پٹیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر اپاصحب کرنال، پرنسپل سیکیاب پی یو کالج کے پی سادات، ڈاکٹر ایس ایچ ملگھان،پروفیسر شہزاد عافیہ، پروفیسر گنگا دھر بھٹ، پروفیسر حسن قادری ،ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار، محترمہ سعدیہ بانو، پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ، ڈاکٹر گریش لینڈی ، کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.