ریڈینس ویوز ویکلی نئی دہلی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید تنویر احمد صاحب , گلبرگہ کے صحافیوں سے مُلاقات

0
Post Ad

گلبرگہ : ریڈینس ویوز ویکلی نئی دہلی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید تنویر احمد قومی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند سے ان کے دورہ گلبرگہ کے موقع پر آج شام ہدایت سنٹر گلبرگہ میں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے ملاقات کی ان کے ساتھ نوجوان ادیب و نقاد نہایت بامقصد و فعال واٹس ایپ گروپ کاغذ دکن بیورو گلبرگہ کے سربراہ ڈاکٹر غضنفر اقبال ممتاز مزاح نگار و افسانہ نگار منظور وقار اور سینئر صحافی و شاعر مبین احمد زخم نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے بھی سید تنویر احمد سے ملاقات کی اس موقع پر سید تنویر احمد نے عزیز اللّٰہ سرمست کو ریڈینس ویوز ویکلی کا تازہ شمارہ پیش کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا ہے کہ سید تنویر احمد کا تعلق بیدر ضلع سے ہے انہیں جماعت اسلامی ہند اور اس کے صحافتی شعبہ میں اہم حیثیت حاصل ہے یہ بات باعث افتخار ہے کہ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللّٰہ حسینی کا تعلق گلبرگہ سے اور سید تنویر احمد کا تعلق بیدر سے ہے سید تنویر احمد نے ہدایت سنٹر میں میڈیا اور مسلمان کے زیر عنوان نہایت جامع اور فکر انگیز خطاب فرمایا انہوں نے صحافیوں اور سوشیل میڈیا کے نمائندوں دانشوران کو مخاطب کرتے ہوئے سوشیل میڈیا اور واٹس ایپ کے غلط ، بیجا اور غیر ذمہ دارانہ استعمال کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو اس سے گریز کرنے اور سوشیل میڈیا اور واٹس ایپ کے استعمال کو بامقصد اور حقائق پر مبنی بنانے پر زور دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!