بسواکلیان جامع مسجد کے روبرو، فلسطین کے حق میں اور ظلم کے خلاف خاموش احتجاج

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) بسوا کلیان جامع مسجد کے روبرو، فلسطین کے حق میں, اور ظلم کے خلاف خاموش احتجاج کیا گیا اس موقع پر محمد ریاض پٹیل صدر سولائڈریٹی یوتھ موؤمنٹ بسوا کلیان نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اپنی آواز لگا کر کہا کہ ہم سب کو اُٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔فلسطین پرظلم و بربریت برداشت نہیں کرینگے ۔فلسطین کو آزاد مملکت کا درجہ دیا جائے اور وہاں ہو رہے ظلم و استہزاء کو روک دیا جاۓ ۔ہم بھارت کے حکمراں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ظلم کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست دائر کریں ۔اس موقع پر sym سولیڈریٹی یوتھ موؤمنٹ بسوا کلیان کے ذمےدار نوجوانوں،معصوم بچے اور بُزرگ حضرات فلسطین کی حق میں اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈس تھامے ہوئے خاموش احتجاج کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!