بیدر میں 8 /اکٹوبر کو ”مساوات پر مبنی سماج کے علمبر دار:حضرت محمد ﷺ“ موضوع پر سیمپوزیم
بیدر: 6 /اکٹوبر (پریس نوٹ) محمد نظام الدین ناظم سیمپوزیم کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند، بیدر کے زیراہتمام 8 /اکٹوبر 2023ء، اتوار 11 / بجے صبح ڈاکٹر چنا بسوا پاد یورو، رنگ مندر، بیدر میں ایک سمپوزیم بعنوان ”مساوات پر مبنی سماج کے علمبر دار حضرت محمد ﷺ“ اور ”ننا ارونا پروادی“ کتاب کی رونمائی کا پروگرام منعقد ہوگا۔ سمپوزیم کا افتتاح بدست عالیجناب رحیم خان وزیر میونسپل اڈمنسٹریشن و حج حکومت کرناٹک کریں گے۔ جبکہ اس کی صدارت اسحاق پتور سی اے منگلور فرمائیں گے۔ سمپوزیم میں اظہار خیال کرنے والے معزز مقررین میں ڈاکٹر سدرام شرنر و بیلدارصدر بسوا مہامنے ٹرسٹ بسواکلیان وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر، پروفیسر بی ایس برادر پروفیسر پر میشور نائک ٹی رجسٹرار بیدر یونیورسٹی بیدر، ڈاکٹر سُنیا کو ڈلیکر لکچرار کرناٹک کالج بیدر، مولوی محمد فہیم الدین رکن جماعت اسلامی ہند بیدر، کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹر رام چندر گانا پورلکچرار بیدر یو نیورسٹی بیدر کنڑ ا نعت شریف پیش کریں گے۔ کتاب کی رونمائی جناب سریش چن شٹی صدر کنڑ اساہتیہ پریشد ضلع بیدر فرمائیں گے، جبکہ اس کتاب کا تعارف ڈاکٹر بسواراج بلور پرنسپال کرناٹک پی، یو کالج، بیدر پیش کریں گے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر عبدالقدیرصدر رابطہ ملت ضلع بیدر، ڈاکٹر سید حسام الدین عزیز صدر قاضی بیدر، مفتی محمد فیاض الدین نظامی امام و خطیب جامع مسجد بیدر، شیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی وخطیب مسجدعلی بیدر، مولا نا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء بیدر، سینٹ جوزف چرچ بیدر، جناب گرونا تھ گڑے کنوینر سد بھا ؤنا من ضلع بیدر، کماری کو یتا ہو شیارے رکن گا بک اصلاح سمیتی ضلع بیدر، جناب راجیندر کمار گند گے نائب صدر سرکاری ملازمین یونین کرناٹک، ریورینٹ ولسن سمتر ڈی ایس میتھوڈسٹ چرچ بیدر، بھنتے گنیان ساگر تھیرو دہتما درشن بھومی آندور، فادر ولسن فرنانڈیز سینٹ جوزف چرچ بیدر، گیانی در بارا سنگھ مینجر گردد دارو پر بندھک کمیٹی بیدر، جناب اوم پرکاش روٹے کنوینر یدیڑو کرناٹک ضلع بیدر، محمد آصف الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک، محمد رفیق احمد ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، محمداقبال احمد ناظم ضلع، ایم ایس منوہر صدر کنڑ ا سابیتہ پریشد تعلقہ بیدر، برادر محمد سیف الدین صدر ایس آئی او بیدر، محترمہ توحیدہ سندھے ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر، محترمہ سیدہ ام حبیبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بیدراور بہن صفورہ انجم صدر جی آئی اُو بیدربحیثیت مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ محمدمعظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے رحمۃ اللعالمین کی عظمت میں منعقدہ اس سمپوزیم میں مسلم اور برادرانِ وطن سے شرکت کی گذارش کی ہے۔ سمپوزیم کے اختتام پر ظہرانہ کانظم ہے۔