اوراد ضلع بیدر میں تزکیہ نفس اور ہماری اصلاح پر تربیتی اجتماع سے مقریرین کا خطاب
بسوا کلیان:( نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند اوراد تعلقہ کا تزکیہ نفس ہماری اصلاح تربیتی پروگرام، اوراد کے قدیم مسجد میں منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز جناب اکرم علی صاحب سابق ناظم ضلع بیدر کے درس قرآن سے ہوا اس موقع پر محمد عامر خان ناظم حلقہ کارکنان سنت پور، کے افتتاح کلمات سے ہوا اور آج کے ملکی حالات میں وقف ترمیمی بل ایک جائزہ پر محترم امیر الدین صاحب ناظم حلقہ کارکنان اوراد اظہار خیال پیش کیا اس موقع پر برادر ضیاء الدین قریشی بگدل نے عرش کے سایے میں ساتھ لوگ، عنوان پر درس حدیث پیش کیا مہمان مقرر مولانا حافظ سید کلیم اللہ صاحب سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ہمناباد نے مقصد زندگی کا حقیقی تصور کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ محمد آصف گادگی سابق ضلع صدرایس آئی او بیدر نے سماج کی تشکیل نو اور ایس آئی او کے مشن پر اظہار کیا ۔آخر میں اختتامی خطاب محمد اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر پیش کیا۔