بسوا کلیان کے بھنگی باؤلی میں لاش پائی گئی

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار )شہر کے پاشاہ پورا اور جوشی گلی کے درمیان موجود بھنگی باؤلی میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مستان خان پھنی بند،بھنگار بیوپاری مردہ حالت میں 15 نومبر 2023 کی صبح 5بجے گرنے کی وجہ سے , بسوا کلیان کی قدیم بھنگی باؤلی میں پائے گئے۔ تقریباً 10بجے لاش کو پولس اے ایس آئی سنتوش ریڈی کی نگرانی میں محلہ کے نوجوان لڑکوں کے مدد سے باہر نکالا گیا ۔ بعد میں پنچ نامہ کرکے کیس درج کرتےہوئے، لاش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ۔بسوا کلیان پاشاہ پورا اور جوشی گلی میں اس واقعہ سے اطراف و اکناف کی عوام میں خوف کا ماحول پایا جارہا ہے۔ آئے دن اس باؤلی میں خودکشی وغیرہ کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کے انتظامیہ سے اقدامات کرنے کے لیئے مقامی نمائندہ حضرات بلدیہ کونسلر اور رکن اسمبلی اس جانب فوری توجہ دیں اور حفاظتی اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!