نیشنل ہائی وے سڑک کے قریب ڈیکیٹی کی واردات تین افراد گرفتار ایک فرار تلاش جاری

0
Post Ad

بسوا کلیان: ( نامہ نگار ) بسوا کلیان پولیس تھانے میں ہونے والی ڈکیتی کی بسواکلیان دیہی پولس سراغ لگاتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کےعدالتی حراست میں بھیج دیا اور 262 کروڑ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔ ملزم گنڈوریڈی، وجے کمار ریڈی اور سنجے ریڈی کو گرفتار کیا گیا۔ بیدر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری چنابسونا لنگوٹی نے کہا کہ پولیس نے ایک شخص فرار ہے کی تلاش کے لیے تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔ آندھرا پردیش کے تروپتی کے او ما شنکر بھردواج دو دوستوں کے ساتھ منگل کی رات تقریبا 8.50 بجے, 3.50 کروڑ روپے نقد کے ساتھ حیدر آباد سے پنڈھرپور کی طرف سفر کر رہے تھے۔ نیشنل ہائی وے سڑک پر چار افراد آئے، کارکوروکا , وجے ریڈی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے فائرنگ کی، پستول نکالا اور ہوا میں دو گولیاں چلائیں۔ او ما شنکر کے ماتھے پر پستول رکھ کر اس سے 3.50 کروڑ روپے کی نقد رقم لوٹ لی۔ اوما شنکر نے بھتہ خوری، قتل کی کوشش، اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جو بسواکلیان دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ ہمنا آباد ڈی وائی ایس پی منگوڈا , منٹھال سی پی آئی کرشن کمار پاٹل اور بسواکلیان پی ایس آئی وسیم پٹیل کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ بیدر ایس پی نے کہا کہ فوری تحقیقات کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!