معلمین ومعلمات نے اپنے تعاون سے ضرورت مندطلبہ میں نوٹ بکم تقسیم کئے

0
Post Ad

بیدر۔ 7/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) ایک مثالی تعاون مختلف اسکولوں میں ہمیشہ سے رہاہے۔ وہ مثالی تعاون یہ ہوتاہے کہ اسکول کے اساتذہ کرام ضرورت مندطلبہ وطالبات کی مددکرتے رہتے ہیں۔ا یسا ہی اہم واقعہ شہر کے حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہا ئی اسکول بیدر میں دیکھنے کوملا۔ جہاں طلبہ وطالبات کومعلمین اور معلمات نے مل جل کر مفت نوٹ بک تقسیم کئے۔ صدر مدرس جناب محمد معظم نے طلبہ وطالبات کو تلقین کی کہ وہ پابندی سے اسکول آئیں اور تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی لیں۔ محترمہ قاضی ثریا بیگم سینئر معلمہ نے طلبہ وطالبات کو محنت کرتے ہوئے اچھے نمبرات حاصل کرنے کی ترغیب دی۔دیگر اساتذہ بھی اس تقریب میں موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!