آئیڈیل کالج کے طلبہ وطالبات نے ”عالمی یوم ماحولیات“پربسواکلیان کے تپرانت تالاب کی صفائی کی اور 100درخت لگوائے

0
Post Ad

بسواکلیان ۔8/جون ”عالمی یوم ِ ماحولیات“ کے موقع پرمحمد مقتدر عمر ڈائرکٹر آئیڈیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس بسواکلیان کی رہنمائی میں آئیڈیل ڈگری اور پی یوسی کے500سے زیادہ طلبہ وطالبات اور اسٹاف نے شہر بسواکلیان کے تاریخی تالاب تپرانت کی اچھی طرح صفائی کرنے کی اپنی سی کوشش کی تاکہ پانی صاف ستھر ارہے۔ اور اتناہی نہیں تالاب کے اطراف واکناف 100درخت لگوائے گئے۔ تقریب کا کلیدی خطاب محمد مقتدر عمر ڈائرکٹر آئیڈیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس بسواکلیان نے پیش کیا. دیگر نے بھی خطاب کیا.اس موقع پر محکمہ جنگلات اور محکمہ بلدیہ کے افسران وملازمین نے بھی طلبہ کاساتھ دیا۔ اسلئے انہیں مومنٹوبھی پیش کئے گئے۔”پلاسٹک فری بسواکلیان“ اور ہینڈ بیگ کے استعمال کی اہمیت پر مقابلہ رکھاگیاتھا۔ محکمہ پولیس کے سی پی آئی جناب علی صاحب کے ہاتھوں طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔یہ بات بھی پیش کی گئی کہ ایک ایک فرد ایک درخت لگوائے۔ اس سے ماحولیات میں صفائی ہوگی اور آلودگی سے بچاجاسکے گا۔ شہ نشین پر سی پی آئی علی صاحب، آرایف او کری اپا پجاری، نائب آرایف او سنتوش کمار یاچے، سی ایم سی کمشنر راجو، بلدیہ افسر منوج کامبلے، شیوشرنپا سجن شٹی، نتیا نند جمعدا ر، کنڑا ساہتیہ پریشد تعلقہ صدرشانت لنگ مٹھ پتی، سابق بی ڈی اے چیرمین میر وارث علی، ٹریفک پی ایس آئی سورن مالشٹی موجودتھے۔ ان کے علاوہ سی آرسی ناصر پٹیل، گریدھر، آئیڈیل کے پرنسپل نریندرکمار، آئیڈیل گلوبل کے پرنسپل باصل آزاد، اور لیکچرر فرحان، پربھاکر نوگیرے، شیوکمار، ستیش بیل کٹے، روپا پانچاڑ، سمترا گھاڑے، اور دیگر موجودتھے۔ محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے افسران کے علاوہ طلبہ،اوراساتذہ بھی موجودتھے۔کماری شریا مٹھ پتی نے استقبال کیا۔ راجکمار راٹھور نے نظامت کی۔ عبدالماجد نے اظہار تشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع آئیڈیل پی یوسائنس اور ڈگری کالج بسواکلیان کے ذرائع  نے  دی  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!