انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کے ریاستی جنرل سیکریٹری کا دورہ یادگیر
مولانا محمد نو ح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ کا دورہ یادگیر اس موقع پر ضلع گلبرگہ کے جنرل سیکرٹری خواجہ صدر الدین پٹیل اور ضلع یادگیر کے ذمہ دار عبداللہ بن احمد چاؤش حافط مشتاق احمد و حاجی کریم کو انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے ساتھ ہی انہیں یادگیر ضلع کے دیگر تعلقہ جات میں بھی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی گئی ہے مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے اس ضمن میں شہر کے مختلف مکتب فکر کے علماء کرام صحافی احباب وکلا و دانشور احباب سے ملاقات کی۔