وقف ترمیمی بل مسلمانوں کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ،گلبرگہ میں سٹی زنس لیگل اکاڈمی کا اجلاس علماء وکلاء دانشوروں کا خطاب

0
Post Ad

گلبرگہ : سٹی زنس لیگل اکاڈمی شاخ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام کل بروز ہفتہ 7 ستمبر 11:30 بجے دن انڈیا بیت المال گلبرگہ کے میٹنگ ہال میں متصل مسجد ایوان شاہی گلبرگہ میں وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں علماء وکلاء سیاسی قائدین دانشوروں اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسے مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول قرار دیا اجلاس میں متفقہ طور یہ کہا گیا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کو منظور کرنے کی سفارش مرکزی حکومت کو پیش کرنے کی صورت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر تنظیموں کو اس متنازعہ دستور و شریعت مخالف وقف ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا علماء وکلاء سیاسی قائدین دانشوروں اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے اظہار خیال کے دوران وقف ترمیمی بل 2024 کے تمام 44 ترمیمات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان ترمیمات کو شریعت مخالف قرار دیا اور مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کو مسلمانوں کو حاصل دستوری حقوق پر حملہ بتایا اور کہا کہ مرکزی حکومت وقف بورڈس اور وقف اداروں کو کمزور کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتی ہے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل سے وقف املاک پر ناجائز قبضے کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی وقف جائیدادوں کی آمدنی وقف کے منشاء کیخلاف استعمال کرنے کی راہیں ہموار ہوں گی اور وقف جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کی سزائیں کم کردی جائیں گی اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت وقف اداروں میں غیر مسلموں کو داخل کرنے کی قانون سازی کررہی ہے جبکہ ہندو اوقاف میں کسی غیر مسلم کو شامل کرنے کی قانونی گنجائش نہیں ہے اجلاس کا مجموعی تاثر یہ تھا کہ وقف جائیدادیں خالص مسلمانوں کی ہیں جبکہ ریلویز اور ڈیفنس کی جائیدادیں حکومت کی جانب سے دی ہوئی ہیں حکومت ان جائیدادوں کو واپس لینے کی مجاز ہوسکتی ہیں لیکن حکومت وقف جائیدادوں کو حاصل کرنے کا کوئی جواز نہیں رکھتی اجلاس میں طے کیا گیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کیو آر کوڈ کے ذریعے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کیخلاف گلبرگہ ضلع سے زیادہ سے زیادہ اعتراضات روانہ کئے جائیں صدر اجلاس عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ کے علاوہ مولانا حافظ محمد فخرالدین مانیال صدر جماعت اہل سنت کرناٹک شاخ ضلع گلبرگہ مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ سینئر ایڈوکیٹ نعیم الدین تماپوری مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست محمد محی الدین یونیٹی بلڈرس اینڈ ڈیولپرس افضال محمود سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم اور بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 پر اظہار خیال کیا معظم علی اقبال علی عہدیداران انڈیا بیت المال حیدر علی باغبان مبین احمد زخم شاعر و صحافی خواجہ صدرالدین پٹیل جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے علاوہ علماء وکلا سیاسی قائدین دانشوران اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی کارروائی کا آغاز مولانا حافظ محمد فخرالدین مانیال کی قرات کلام پاک اور بشیر عالم کی نعت خوانی سے ہوا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے اجلاس کی کارروائی چلائی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!