ہمناآباد کے چٹگوپہ اور نرنہ میں 19 مارچ کو بجلی سربراہی نہیں رہے گی
بیدر۔ 17/ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ نے بیدر ضلع کے ہمناآبادکے ایک نئے 110 KV ٹرمنل (ب) میں کام کی وجہ سے موجودہ 110 کے وی چٹگوپہ سب اسٹیشن اور 110 KV نرنہ سب اسٹیشن سے باہر جانے والے تمام 11 کے وی فیڈر میں 19 مارچ کی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی نہیں ہوگی۔ بیدرزائد ورکس ڈیپارٹمنٹ (V) کے ایگزیکٹو انجینئر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بجلی کے صارفین تعاون کریں۔