کسانوں کوگنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی کی جائے:کسانوں کی اپیل

0
Post Ad

چٹگوپہ۔ 30/ستمبر (عبدالقدیر لشکری) بیدرتعلقہ کے موگدل گرام میں واقع بیدر کسان شوگر فیکٹری کے کسانوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو گنے کی رقم وقت پر ادا کی جائے۔ آن لائن سالانہ اجلاس پیر کو بلایا گیا تھا لیکن کسانوں نے آن لائن میٹنگ کو مسترد کر دیا اور اصرار کیا کہ میٹنگ آف لائن کی جائے۔ انہوں نے شیئر ہولڈرز کو 5 کلو چینی دینے کی درخواست کی۔ فیکٹری کی رسید جاری نہیں کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں کسانوں نے کہا کہ کسانوں کو حساب کتاب کا لیٹر دیا جائے۔ ضلع کے کسانوں کا گنا جلد نہیں لیا جا رہا ہے اور نان شیئر ہولڈر کا گنے پہلے فیکٹری میں لیا جا رہا ہے توکیوں؟، انہوں نے درخواست کی کہ نان شیئر ہولڈرکے بجائے شیئر ہولڈر کاشتکاروں کا گنا پہلے لیا جائے۔ کسانوں اور شیئر ہولڈر کسانوں نے فیکٹری کے احاطے میں دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ کسانوں نے کہا کہ ہمارے قائد اور سابق وزیر معراج الدین پٹیل مرحوم کی تصویر بھی فیکٹری میں لگاناچاہئیے۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سنیل تلواڈے، ڈی وائی ایس پی جے۔ ایس۔ نیامے گوڑا، سی پی آئی سرینواس اللاپورے،ڈائریکٹر محمد نسیم الدین پٹیل، کسان یونین کے ریاستی سکریٹری قاسم علی، ضلع صدر ملکارجن سوامی، تعلقہ صدر محمد مقیم نندگاؤں، اور دیگر قائدین میں بابا پٹیل، مجیب پٹیل اور دیگر کسان موجود تھے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!