طلباء کڑی محنت اور مشقت سے اپنی کا میابی کی راہ کومز یدآ سان کر سکتے ہیں یس یس یل سی اردو میڈیم ٹاپرس ایوارڈ تقریب، لو ک ایوکت یس پی عبد الروف کر نول اور دیگر کا خطاب

0
Post Ad

یادگیر:۔ 14/ جون (سیدساجد حیات)طلباء کڑی محنت اور مشقت سے اپنی کا میابی کی راہ کومز یدآ سان کر سکتے ہیں،اور اپنی منزل کو بخوبی پا سکتے ہیں، یہ بات عبد الر وف کر نو ل لوک ایوکت یس پی ضلع یادگیر نے بتائی، وہ انجمن محبان اردو یادگیر کی جانب سے اردو ہال نزد رورل پو لیس اسٹیشن،ڈگری کا لج روڈ یادگیر میں یس یس یل سی اردو میڈیم ڈسٹرکٹ لیول ٹاپرس ایوارڈ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر نے کے بعد خطا ب کر تے ہو ئے کہی، انہوں نے مزید کہا کے طلباء وقت کی قدر کریں اور نا کامیابی سے مایوس نہ ہوں،یقینا محنت ضائع نہیں جا تی، لا ئق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال نے کہا کے انجمن محبان اردو کی جانب سے ہر سال اردو میڈیم ٹاپرس کو ایوارڈ دئے جا تے ہیں،جو قابل مبارک ہی نہیں بلکہ قابل تحسین ہے، سید شمس العالم حسینی برادر سجادہ گلسرم نے کہا کے والدین یا پر سرپرست اپنے بچوں پر بہتر نتایج کیلئے زیادہ دباو ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے بچوں پر ذہینی دباو اور بڑھ جا تا ہے،والدین اپنے بچوں پر دباو بڑھانے کے بجائے دباو کم کر نے کو شش کر یں جس سے بچہ کھل کر پڑھ سکے،قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر مجلس رابطہ ملت نے کہا کے انجمن محبان اردو کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے اردو میڈیم یس یس یل سی ٹاپرس ایوارڈ کے علاوہ دیگر کئی ایک پروگرام انجام دئے جا تے ہیں، جو یادگیرضلع میں اردو کی غیر معمولی خدمات ہیں،،عظیم فر یدی آ ر پی عظیم پر یم جی فاؤنڈیشن نے کہا کے اس طر ح کے پروگرام یادگیر ضلع میں بہت کم ہوا کر تے ہیں،اس طر ح کے پروگرام سے طلباء کو ایک نئی تحریک ملتی ہے، اور مزید حوصلہ افزائی ہو تی ہے،مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عزیز احمد شحنہ سابق چیرمین مجلس بلدیہ،فیاض قریشی چیرمین ضلع وقف مشاوارتی کمیٹی،سید مصباح الرحمن شعلہ شاہ پور، سلیم تمکوری شرکت فر ما ئیں گیں،عبد السلیم گو گی سابق صدر تنظیم المسلمین و بیت المال نے صدارت اورڈاکٹر رفیق سواگر صدر انجمن محبان اردو نے نگرانی فرما ئی، خادم اظہر خوط نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور خطبہ استقبالیہ دیا،سید ساجد حیات نے کاروائی چلائی،یس یس یل سی اردو میڈیم ضلع سطحی ٹاپرس2022 ضلع یادگیرکی فہرست اسطر ح ہے،شوراپور تعلقہ:۔سمیرا کو ثر بنت محمد اسماعیل کر نا ٹک پبلک اسکول رنگم پیٹ تعلقہ شوراپور کل مارکس 593،سلطانہ بیگم بنت سید معین کر نا ٹک پبلک اسکول رنگم پیٹ تعلقہ شوراپور کل مارکس 588،صدیقہ خاتون بنت محمد نعمت اللہ کر نا ٹک پبلک اسکول رنگم پیٹ تعلقہ شوراپور کل مارکس 564،شاہ پور تعلقہ:۔جنت الفردوس بنت محمد سرمو الدین گورنمنٹ پی یو کا لج فار گرلز شاہ پور کل مارکس 584، ثانیہ بیگم بنت محمد جمیل احمد گورنمنٹ پی یو کا لج فار گرلز شاہ پور کل مارکس 577،نورین فاطمہ بنت رفیع الدین گورنمنٹ پی یو کا لج فار گرلز شاہ پور کل مارکس 556،یادگیر تعلقہ:۔۱۔نیہا تبسم بنت صادق حسین گورنمنٹ پی یو کا لج یادگیر کل مارکس 548،ثنا بیگم بنت دستگیر گورنمنٹ پی یو کا لج یادگیر کل مارکس 531 ،ریشماں با نو بنت قاسم عطار سرکاری اردو ہائی اسکول کڑیچور کل مارکس 528،اسکول ٹاپرس؛ آمینہ تبسم بنت محمد نجم الدین اقراء پبلک اسکول یادگیر کل مارکس 610، محمد عرفان ولد چا حسین جواہر ہا ئی اسکول یادگیر کل مارکس، آ فرین بیگم بنت جلال صاحب مہا تما گا ندھی اردو میڈیم ہا ئی اسکول یادگیر کل مارکس 505، زیباشیرین بنت محمد رفیق سرکاری ہا ئی اسکول اردو میڈیم اسٹیشن بازار یادگیر، کل مارکس 475۔ اس بات کی اطلاع جناب سید ساجد حیات نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!