ناگن کھیرا میں پانی چڑھ آنے کے باعت 20/گھروں کے جملہ 90افرادسرکاری اسکول میں بنائے گئے عارضی کیمپ منتقل

0
Post Ad

چٹگوپہ۔ 28/ستمبر (عبدالقدیر لشکری) ماہ ستمبر ہرسال بارش کے سبب لوگوں کو بے گھر کئے بنا نہیں رہتا۔ اِمسال بھی بیدر ضلع، چٹگوپہ تعلقہ کے ناگن کھیرا کے قریب واقع ندی(یاتالاب) میں زیادہ پانی جمع ہونے کے باعث ندی (یاتالاب)کے قریب واقع کچھ گھردودن قبل خالی کردئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے بموجب ناگن کھیرا گاؤں کے 15خاندانوں کے جملہ 64افرادکو دودن قبل ان کے اپنے مقام سے منتقل کرکے ناگن کھیرا ہی کے سرکاری ہائیرپرائمری اسکول میں رکھاگیاہے۔ ان کے کھانے پینے اوررہنے کاانتظام پنچایت راج محکمہ کی جانب سے کئے جانے کی اطلاع ہے۔ (۱) کویتا سدپادوافراد (۲)تکارام4افراد (۳) پربھو4افراد، 2بچے جملہ 6(۴) امبے2/افراد، 2بچے جملہ 4 (۵)لکشمن 2/افراد بچے 2جملہ 4(۶) ننگپا 2/افراد بچے 2جملہ 4(۷)پرکاش جملہ 4افراد (۸)شنکر4/افراد، بچے 9جملہ 13 (۹)شانتماں 5/بڑے، 3/بچے جملہ 8 (۰۱) معینو جملہ 6افراد(۱۱)اسروجملہ 4افراد(۲۱)لال بی ایک عدد(۳۱) کلماں ایک (۴۱) نیلماں ایک اور (۵۱) کلماں ایک۔اور دیگر 5گھروں کے 26افراد اس طرح جملہ 20گھروں کے 90افراد پانی جمع ہونے سے اپنے اپنے گھروں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں 25سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 10سال قبل جس وقت اشوک کھینی رکن اسمبلی تھے، ناگن کھیرا گاؤں کے کئی خاندان زائد بارش کے سبب عارضی کیمپ میں منتقل کئے گئے تھے۔ آج 28/ستمبر ہفتہ کو رکن اسمبلی بیدر جنوب ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے نے ناگن کھیراپہنچ کرسرکاری اسکول کے عارضی کیمپ میں منتقل ان 15خاندانوں سے بات کی اور دوپہر کاکھانااپنے ہاتھوں سے کیمپ کے افراد کے برتنوں میں ڈال کر ان سے اپنے گہرے تعلق کااظہار کیا۔اورسبھی سے کہاکہ آپ نہ گھبرائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اسی طرح ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے بھی ناگن کھیرا کادورہ کیا۔ اور وہاں عارضی کیمپ میں رہنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے فی خاندان 5/ہزار روپئے چیک دینے کااعلان کیا۔ ان کے ساتھ شیوکمارشیلونت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیلدار منجوناتھ پانچاڑ اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ناگن کھیرا منگلگی گرام پنچایت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔اس موقع پر منگلگی گرام پنچایت صدر کاشپا منگلگی، اراکین گرام پنچایت منگلگی (۱) اسمعیل پٹیل (۲) شیوناتھ مولگے (۳)سنتوش کمال پوراور دیگر افراد بھی موجودتھے۔ ایسی تنظیمیں اور این جی اوز جو مشکل میں گھرے افراد کی مدد کرتی ہیں، ان کی آسانی کے لئے ناگن کھیراتک پہنچنے کے لئے روٹ اور فاصلہ کچھ اس طرح ہوگا۔ ناگن کھیرا دراصل منااکھیلی سے 6.8کیلومیٹر، اورکمٹھانہ سے 26.1کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور جو لوگ ہلی کھیڑ(بی) سے ناگن کھیرا پہنچنا چاہتے ہیں ان لوگوں کو 19.2کیلومیٹر کی دوری طئے کرنی ہوگی۔ نوجوان صحافی عبدالقدیر لشکری نے ناگن کھیرا پہنچ کر گراؤنڈ زیرو سے یہ رپورٹ دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!