سا ل 2022؁ء کے 163ویں یوم یعنی اتوار کے افسانچے

محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ موبائل:9141815923

0
Post Ad

۱۔ دوسراسوال
”اس کی زندگی میں تو اس کی چغلیاں اور غیبت کرتے رہے۔ مرنے کے بعد اس کی تعریف کرناکیامعنی رکھتاہے؟“
عبداللہ احوال حیرت زدہ تھاکہ آخر یہ ماجرا کیاہے؟اس کو جواب ملا”مرچکے فرد کی تعریف کرنے کاحکم دیاگیاہے؟“
عبداللہ احوال کو اچنبھا ہوا۔ اس نے دوسرا سوال کیا”اچھا! توپھرزندہ فرد کی چغلی یااس کی غیبت جائز سمجھی جائے؟“کوئی جواب نہیں دیاگیا
۲۔ مزاج کی بات
بڑے شوروم سے مرعوب ہورہاتھا۔ اور وہ لوگ بھی مجھے مرعوب کرنے کی چھچوری لیکن کاروباری حرکتوں میں مشغول تھے۔ میں شوروم سے نکل آیا۔ بعدازاں اہلیہ نے خود جاکر کارخریدلی۔ابتدائی دوتین ماہ اہلی نے شوروم کے مینجر اور ملازمین کی خوش اخلاقی کی بڑی تعریفیں کرتی تھیں۔ ایسے وقت میں گاڑی کی رفتار بڑھاکردیاکرتاتھا۔ وہ خوف زدہ ہوکر مجھے گاڑی آہستہ چلانے کے لئے کہتیں۔ موت وحیات کی حقیقت سمجھانے بیٹھ جاتیں اور اس طرح موضوع تبدیل ہوجاتاتومیرامزاج بھی اعتدال پر آجاتا۔

۳۔ بلڈوزر چل رہے ہیں
پولیس شہر کے چپے چپے پرتعینات ہوچکی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ معترض اور دعویدار آکر درگاہ میں پوجا کرکے چلے گئے۔ سوشیل میڈیا چیخ رہاتھا”امن وامان کادوردورہ چہارسوتھا۔ پولیس کی زبردست نگرانی میں پوجاکامرحلہ ختم ہوا، پولیس قابل مبارک باد ہے“
اینکر دوسری مثال پیش کرتے ہوئے کہہ رہاتھا”انہیں دیکھیں، دیش کے ان غداروں کو دیکھیں،ایک شہر پرامن طریقے سے پوجا کئے جانے کی مثال پیش کرتاہے اوردوسرے شہرمیں ایک ہفتہ کے بعد یعنی آج پولیس پر پتھراؤ کیاجاتاہے، گاڑیوں کے شیشے توڑے جاتے ہیں، حتیٰ کہ گاڑیاں جلادی جاتی ہیں۔ان شرپسندغداروں کے جتھے کے جتھے جگہ جگہ سے نکل کر مرکزی چوک پرجمع ہونے کی کوشش
کررہے تھے تاکہ خاطیوں کی گرفتاری کو موثر بناسکیں، مجبوراً پولیس کوامن وامان کی خاطر، اس دیش کی خاطر گولی چلاناپڑی۔ 10ہلاک اور 40زخمی ہوئے ہیں جن میں دوپولیس والے بھی شامل ہیں۔ حکومت
نے اعلان کیاہے کہ فسادیوں کے گھروں پربلڈوزر چلادیاجائے گا“
حکومت اپنے وعدے کی پابند ہے۔ سناہے کہ وعدے کے مطابق فسادیوں کے گھروں پر بلڈوزر چل رہے ہیں۔ ان فسادیوں کے 10گھروں میں 10نعشیں اور 40گھروں میں 40 سے زائد زخمی موجود ہیں۔ اور بلڈوزر چل رہے ہیں۔
میڈیاچینل کے مطابق گرفتاریاں جاری ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک اندازے لگایاگیاہے کہ 500افراد کی گرفتاری کانشانہ پولیس نے مقرر کررکھاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!