منااکھیلی کے اُردو صحافی عبدالقدیر لشکری کی ماہرتعلیم محمد اکرام الدین، سید قدیرنائب صدر منااکھیلی گرام پنچایت اور دیگر نے عیادت کی

0
Post Ad

بیدر۔ 20/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) گذشتہ دِنوں سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے منااکھیلی (نرنہ) کے نوجوان اردوصحافی جناب عبدالقدیر لشکری کی عیادت کے لئے آج جناب سید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی ان کے گاؤں نرنہ پہنچے۔ سید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی کے ساتھ جناب شنکر پنڈت رکن گرام پنچایت منااکھیلی، جناب راجو رکن گرام پنچایت منااکھیلی، جناب راجو گنگونڈ رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد رفیق (ڈاکٹر) اورانیل کمار وغیرہ موجودتھے۔ ان تمام نے صحافی عبدالقدیر کی عیادت کی۔ اسی طرح کل اتوارکوعبدالقدیر لشکری کی عیادت کے لئے منااکھیلی کی ممتاز شخصیت اور ماہر تعلیم جناب محمد اکرام الدین نے ایک وفدجس میں، جناب سید مبین رکن گرام پنچایت منااکھیلی، جناب محمد ظہیررکن گرام پنچایت منااکھیلی، اور انیل کمار شامل تھے، نرنہ پہنچ کر عیادت کی۔ اور سڑک حادثہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ جناب محمد اکرام الدین نے عبدالقدیر لشکری کو حوصلہ دیاکہ اس طرح کے حادثات زندگی میں آتے رہتے ہیں۔ ان حادثات کے سامنے ڈٹ جانا ہی چاہیے۔ حادثات سے ڈرنے والے کبھی بہتر زندگی نہیں گزارسکتے۔ جبکہ تم تو صحافی ہو۔ صحافیوں کے لئے ایسے حادثات معمول میں داخل سمجھے جاتے ہیں۔ اردو صحافی عبدالقدیر لشکری نے عیادت کیلئے آنے والے تمام افراد کاشکریہ اداکیا۔ واضح رہے کہ 14/مارچ کی شام 6بجے ایک چارپہیہ گاڑی صحافی پر چڑھانے کی کوشش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے انھوں نے ٹووہیلر سے کود کراپنی جان بچائی۔ اس تعلق سے بگدل پولیس اسٹیشن میں کیس
درج کیاگیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!