ہمنا آ بادمیں جماعت اسلامی ہند کا ہفتہ وار ی اجتماع

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 11/ڈسمبر (محمد جاوید احمد) آ ج بروز اتوار 11 ڈسمبر کو مسجد شیخ مہتاب میں ہفتہ واری اجتماع رکھا گیا تھا۔ حافظ سید کلیم اللہ نے درس قرآن میں سورہ نازعات کی منتخب آیات پیش کئے اور بتایا روز آ خرت کامنکر انسان اپنی زندگی کا کیا دھرا دیکھ لے گا دوزخ اسکے سامنے پیش کی جائے گی نافرمانی اورطاغوت پر چلنے کے نتیجے دوزخ ہی اسکا ٹھکانہ ہوگی۔اسکے بر خلاف جس بندے نے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اورنفس کو بری خواہشات سے باز رکھا اور جس نے دنیا میں دین حق کیلئے صبر و استقامت کی راہ اختیار کی، اپنے نفس کا تزکیہ کیا تھا اس روز جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہوگی۔ مولوی محمد افتخار احمد نے درس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ کی حدیث مبارکہ سے چھ باتوں کا تذکرہ فرمایاکہاکہ حضورﷺ نے فرمایا تم لوگ مجھے چھ باتوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دوں گا۔ نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، امانت میں خیانت نہ کرنا، شرمگاہ، پیٹ، اور زبان کی نگرانی کرنایعنی نماز کی پابندی، زکٰوۃ کی ادائیگی،امانت داری اور شرمگاہ کی حفاظت سے مراد زنا سے پرہیز، پیٹ کی حفاظت سے مراد حلال غذا سے پیٹ بھرنا، زبان کی حفاظت سے مراد کسی کو خلاف حق بات نہ کہیں اور جھوٹ بولنے سے بچیں اورکسی کو دلی تکلیف پہنچانے سے اجتناب کریں کیونکہ تلوار کے زخم کا علاج ممکن ہے لیکن زبان سے زخم دل پر لگتا ہے اور یہ نا قابل تلافی گناہ ہے۔اس موقع پر سید فیاض علی کنٹراکٹر، محی الدین، خورشید خان، عبدا لصبور مرتضیٰ،محمد مجیب الدین لیکچر ر، عبدالعزیز، محمد ظہیر الدین،سیف الدین،خلیل اللہ خان، سید اشفاق اللہ،عبدا لر حمن خان،محمد غوث پٹیل وغیرہ مو جود تھے۔ مولوی محمد افتخار احمد کی دعا پر اجتماع کا اختتا م عمل میں آیا۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد جاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!