ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پریس ریلیز-نئی دہلی 28 جنوری 2023

0
Post Ad

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا کہ ا ڈانی گروپ پر فریب دہی اور جعل سازی کا جو الزام ھنڈ برگ رپورٹ میں لگایا گیا، جسے امریکہ کی ایک سرمایہ کاری فرم نے تیار کیا اس کی اعلیٰ سطحی اور آزادانہ انکوائری کرائی جائے نیز اس طرح کی جعل سازیوں کو روکنے کے لئے مناسب ضابطہ بندی کی جائے ۔پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ھنڈبرگ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کا یہ فرا ڈ اور جعل ساری کارپوریٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے جو اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی ہیرا پھیری کا نتیجہ ہے جو اس کمپنی کی غیری معمولی اور تیز رفتار ترقی کا نتیجہ ہے۔ ظاہر یہ سب ممکن ہی نہیں تھا بغیر مودی حکومت اور اڈانی کے درمیان ناپاک رشتوں کے، جو کہ سرمایہ دارانہ استعمار کی ناجائز طرفداری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ملکی اداروں جیسے انشورنس کارپوریشن آف انڈیا( LIC) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے ساتھ ا ڈانی گروپ کے تعلقات اور اس کے ناجائز استعمال نے ملک میں معاشی استحکام کے لئے بہت گہرے مضمرات پیدا کردئے ہیں اور اس بات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ ان ادارون میں جن کروڑوں افراد کا پیسہ جمع ہے وہ اس فرا ڈ سے بری طرح متاثر ہون گے۔انہوں نے کہا کہ ھنڈ برگ رپورٹ نے ا ڈانی گروپ کو بہت زیادہ فائدہ اٹھانے والا بتایا اور کہا کہ یہ الزامات بہت سخت ہیں ان کی فوری اور آزادانہ انکوائری ان اداروں کے ذریعہ کرائی جائے جو ملک کی معیشت کو مستحکم اور متوازن رکھنے کے ذمہ دار ہیں، جیسے ریزرو بینک آف انڈیا اور سیکورٹی اور ایکسچینج بور ڈ وغیرہ ۔ ڈاکٹر الیاس نے آخر میں کہا کہ اس بات کا قوی اندیشہ ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات بھی نہ ہوگی اگر مودی حکومت خود ا ڈانی گروپ کو بچانے کے لئے آگے آئے۔ حالانکہ اس سے صرف حکومت اور سرمایہ داروں کے درمیان کے ناپاک رشتوں کا اظہار ہی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!