اناج پر جی ایس ٹی کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا احتجاج

0
Post Ad

بنگلور: دہی، چھاچھ اور کھانے پینے کے اناج پر گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے آج بنگلورو کے بیاٹارائناپورا اسمبلی حلقہ میں احتجاج درج کروایا ہے۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلسل غریب مخالف اور متوسط ​​طبقہ مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ کھانے پینے کی اشیاء اور اناج پر ٹیکس کا بوجھ بڑھنے سے مزدوروں اور دیہی خواتین پر برا اثر پڑے گا۔پہلے ہی لوگ کوویڈ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔اب مرکزی حکومت کےضروری اشیاء پر عائد جی ایس ٹی نے ان لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ پیٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس، تیل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر کارروائی کرے۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے ریاستی سیکریٹری عزیز جاگیردار، بنگلور نارتھ کی صدر صفیرا آصف، جنرل سیکرٹری فضل حسین، اکبر، سید الیاس موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!