بلڈوزر کی غنڈہ گری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویلفئر پارٹی نے کیااحتجاج ویلفئر پارٹی کے قومی لیڈروں کو رہا کرنے کا مطالبہ

0
Post Ad
بنگلور:ویلفئر پارٹی آف انڈیا کے قومی لیڈر جاوید محمد کی رہائی اور بلڈوزر کی سیاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنان نے یہاں کے فریڈم پارک میں احتجاج کیا۔
ویلفئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کی بنیادیں بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں جو تشویشناک بات ہے, بھاجپاکی زیر قیادت والی مرکزی حکومت اور کرناٹک حکومت کے علاوہ دیگر ریاستوں کے انتظامات غیر آئینی اور آمریت سے بھرپور ہونے کے علاوہ بھارت میں ایک طرح سے غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہوچکی ہے۔ ویلفئر پارٹی کے لیڈر جاوید محمد نے پیغمبر اسلام کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف آئینی دائرے میں رہ کر پریاگ راج میں احتجاج کررہے تھے ایسے میں انکے اہل خانہ سمیت انہیں گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
حکومتوں کے خلاف احتجاج کرنے کے جمہوری حق کو چھیننا بھاجپا کے شرپسند عناصر کویہ بات محض ایک بہانہ ہے, جبکہ حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجات کو کچلنا اہم مقصد ہے۔یہ طریقہ آمریت کا حصہ ہے۔
اس موقع پر ویلفئر پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کی گستاخی کے سلسلے میں بیرونی ممالک کے احتجاجات, بائیکاٹ کے سامنے جھکنے والی مرکزی حکومت ملک میں رہنے والے لوگوں کے حق کو قبول کرنے سے انکار کرنے کی بات ایک طرح سے دوہری پالیسی کی مثال ہے, خود حکومت کا بین الاقوامی سطح پر یہ کہنا ہے کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی یےجبکہ عملی طور پراپنے ہی بیانات سے منحرف ہورہی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر طلعت یاسمین, ریاض پاشاہ وغیرہ موجود تھے۔
بتاریخ: 15-06-2022
بمقام: بنگلور
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!