ہمناآ باد میں موسم گرما جیسے حالات

0
Post Ad

ہمناآباد۔ یکم جولائی (محمدجاوید احمد) محمد جاوید احمد کی اطلاع کے بموجب ضلع بیدر، تعلقہ ہمناآباد کے مختلف دیہاتوں سے ملی اطلاع کے تحت کسان تخم ریزی کر نے کے بعد بارش کے منتظر ہیں۔ موسم برسات کے آغاز کوکئی دن کا عرصہ گزر چکا ہے مگر آج تک اطمینان بخش بارش نہیں ہوئی ہے بلکہ موسم پوری طرح گرما جیسا لگ رہاہے۔ جس کے سبب کسان کافی پریشان ہیں۔ان مشکل حالات میں ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کسانوں کی مالی امداد کرنے کی کوئی اسکیم متعارف کرا نی چاہئے جس سے انکو راحت مل سکے ورنہ کسانوں کا گزر بسر کافی مشکل ہو جائے گا۔ ان بگڑے ہوئے حالات کے سبب عوام اور خصوصیت سے زراعت پر گذر بسر کرنے والے خاندانوں کو مشکل حالات سے دو چار ہونا پڑسکتا ہے۔ جس کا سیدھا اثر دیہی اور شہری دونوں طرح کی زندگی اور کام کاج پرپڑسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!