وزڈم ہائی اسکول کے دہم جماعت بورڈ کے ریکارڈ نتائج

0
Post Ad

بیدر۔ مسٹر سلیم سر ہیڈ ماسٹر وزڈم ہائی اسکول، بیدر کے پریس ریلیز کے مطابق وزڈم ہائی اسکول کے SSLCبورڈ امتحان 2024ء؁ کے ریکارڈ نتائج آئے ہیں۔ طلباء زوبیہ حرمین بنت محمد سیف اللہ خان 92.48% سے وزڈم میں پہلا مقام، سمیہ ناظرین بنت محمد غوث الدین% 91.84سے دوسرا مقام اور سیدہ مدیحہ بنت سید شمس اسلم حسین 91.52% سے تیسرا مقام حاصل کیا۔ طلباء محمد غوث الدین ولد محمد حاجی نے 84.16%، شیخ عبد الرحمن ولد شیخ عبد الرفیق 83.36% اور شیخ عبد الرحمن ولد محمد رئیس 82.24% سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ کل 104طلباء میں سے 6 طلباء 90% سے زائد جبکہ 17طلباء 80%سے زائد اس طرح 23طلباء ڈسٹنکشن سے کامیابی حاصل کی۔ 43طلباء فرسٹ کلاس جبکہ 29طلباء سکنڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح وزڈم کے کل مجموعی نتائج 91.34%ہیں۔ ڈائرکٹر KSEAB بنگلور نے وزڈم ہائی اسکول کے ان معیاری نتائج پر وزڈم کو GRADE- A اسکول کا درجہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بیدر ضلع کے کل نتائج 57.52%ہے۔ جناب محمد آصف الدین صاحب چیر مین، جناب محمد صلاح الدین فرحان صاحب سکریٹری اور محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی نے ان بہترین نتائج پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس کو انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی (Planning)، اساتذہ اور طلباء کی سخت محنت اور والدین کے بہترین تعاون کا ثمرہ قرار دیا اور کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ وزڈم میں جشن کا ماحول ہے۔ کامیاب طلباء کے لیے تہنیتی جلسہ اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں بروز ہفتہ 11/ مئی 2024ء ؁ کو بوقت صبح 10:00 لڑکیوں کے لیے علیحدہ جبکہ اسی دن دوپہر12:30بجیلڑکوں کے لیے علیحدہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں کامیاب طلباء، ان کے والدین اور شہریان بیدر سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!