انجمن محبان اُردو یادگیر کے زیر اہتمام 12/ جون کوضلعی سطح پر یس یس یل سی اُردو میڈیم ٹاپرس ایوارڈ تقریب

0
Post Ad

یادگیر۔10/ جون (ساجد حیات)جناب محمد بر ہان الدین اظہر خوط کی اطلاع کے بموجب انجمن محبان اُردو یادگیر کے زیر اہتمام بتاریخ12 /جون بروزاتوارصبح ساڑھے گیارہ بجے، اردو ہال نزد رورل پو لیس اسٹیشن،ڈگری کا لج روڈ، یادگیر میں ہر سال کی طر ح اس سال بھی ضلع سطح یس یس یل سی اردو میڈیم ٹاپرس ایوارڈ تقریب منعقد ہے، جس میں یادگیر ضلع کے تعلیمی تعلقہ جات یادگیر، شاہ پور، اور شوراپور سے اس سال دسویں جماعت میں پہلا، دوسرااور تیسرا رینک حاصل کر نے والے طالب علموں کے علاوہ یادگیر شہر کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں کے اسکول ٹاپرس کو بھی کو تہنیت پیش کر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عبد الروف کر نول لوک ایوکت یس پی ضلع یادگیر،لا ئق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال، عبد السلیم گو گی سابق صدر تنظیم المسلمین و بیت المال،عزیز احمد شحنہ سابق چیرمین مجلس بلدیہ،فیاض قریشی چیرمین ضلع وقف مشاوارتی کمیٹی،ڈاکٹر پرویز کا ڈلورکارڈیا لو جسٹ،غلام جیلانی افغان سابق چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی،قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر مجلس رابطہ ملت،سید عمیر احمد ضلع آ فیسر محکمہ وقف،عظیم فر یدی آ ر پی عظیم پر یم جی فاؤنڈیشن،سید مصباح الرحمن شعلہ شاہ پور،سید شمس العالم حسینی برادر سجادہ گلسرم، شرکت فر ما ئیں گے۔ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اُردو یادگیر نے عوام الناس سے خواہش کی ہے مقررہ وقت پر شرکت فر ما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فر ما ئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!