ایشور کھنڈرے کا دورہ یادگیر
یادگیر( نامہ نگار) کرناٹکا پر دیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر وہ رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرےنے یادگیر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ضلع کانگریس دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت خاص کر کسانوں کے معاملے میں کافی بےحس ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے ریاستی کابینہ میں علاقے کلیان کرناٹک کی عدم نمائندگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ واقعی کلیان کرناٹک علاقے کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اس موقع پر ضلع کانگریس صدر مری کوڑا، سرینواس ریڈی،
رکھو ویندر، کانگریس مہلا صدر منجولا ، کانگریس یوتھ مینارٹی لیڈر شیخ ظہیر الدین کے علاوہ کی کانگریس کارکنان موجود تھے