دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے صحافیوں کے بچوں کو پرتبھا پرسکار ایوارڈ

0
Post Ad

یادگیر۔12/ جون(ساجد حیات) صحافیوں کی تنظیم کر نا ٹک اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع یادگیر(کے یو ڈیبلو جے) کی جانب پتریکا بھون روکنہلی روڈ گنج سرکل یادگیر میں منعقدہ تقریب میں اس سال دسویں (یس یس یل سی) کامیاب یادگیر ضلع کے صحافیوں کے بچوں کو پرتبھا پرسکار ایوارڈ دیا گیا،جس کا افتتاح وینکٹ ریڈی مدنال یم یل اے یادگیر کے ہاتھوں عمل میں آیا،مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سی بی ویدا مورتی ضلع سپرٹینڈنٹ آف پولیس یادگیر،بھیمنا میٹی چیرمین ڈی ڈی یو ایجوکیشن سوسائٹی،سریش امبیگار چیرمین سٹی میونسپل کونسل یادگیر،سدپا وٹھی صدر کنڑا ساہتیہ پرشد ضلع یادگیر،رگھوریندر کامٹگی ریاستی رکن عاملہ جرنلسٹ یونین،تنظیم کے ضلعی جنرل سکریٹری دنیش وی- سی اور دیگر نے شرکت فرمائی، صحافیوں کی تنظیم کر نا ٹک اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع یادگیرکے صدر ملپا سنکین نے پروگرام کی صدارت کی،وینکٹ ریڈی مدنال یم ایل اے یادگیر کے علاوہ مہمانان خصوصی اور صدر جلسہ نے پروگرام سے خطاب کیا، بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ایوارڈ کے ساتھ پانچ ہزار روپئے نقد بھی دئے گئے، یادگیر ضلع کے صحافیوں کے بچے جنہوں نے اس سال دسویں جماعت کامیاب ہوئے ہیں،ان میں پوجا نربول،سیدہ فریحہ صباحت،اندرا پریا درشنی،واسوی جوشی، وسودا واٹکر،شورشٹی پاٹل،مہا لکچمی دورے،کرن کمار لینگری،شامل رہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!