کرناٹک۔ تلنگانہ سرحدپر واقع سڑک کی تعمیر کے لئے ظہیرآباد کے ایم ایل اے اور ایم ایل سی سے اپیل

0
Post Ad

بیدر۔ 23اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب اہلیان منہلی مسٹر اسمعیل صاحب تیلی، محمد معزموذن رئیس دھرم پور، جاج گرام پنچایت رکن منہلی وغیرہ نے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل،محمد فرید الدین ایم ایل سی، اور ظہیرآباد کے رکن اسمبلی مانک راؤ سے اپیل کی ہے کہ وہ بیدر ضلع کی دھرم پور۔ ظہیرآباد روڈ جو کرناٹک اور تلنگانہ کو جوڑتی ہے اس کو درست کرتے ہوئے مسافروں کو سہولت پہنچائیں۔ اس سڑک پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے توسڑک پر پانی ٹہرجاتاہے اور اس طرح یہ راستہ مسافروں کے لئے مخدوش ہوجاتاہے۔ لہٰذا اس کی فوری تعمیر کرتے ہوئے مسافروں کوراحت پہنچائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!