ذکری گرلز اُردو ہائی اسکول بسوا کلیان کے دسویں جماعت کے شاندار 92.84فیصد نتائج

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار)کرناٹک کے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج 9مئی کو بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے ۔محمد نعیم الدین ایڈمنسٹریٹر نے صحافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے ذکری اردو گرلز ہائی اسکول بسوا کلیان نے ہر سال کی طرح امسال بھی بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تعلقہ بسوا کلیان کے تمام سرکاری امدادی اسکولوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔جملہ 56 طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 52 طالبات کامیاب رہی۔ مہک فاطمہ نے 590 نمبرات حاصل کرتے ہوئے 94.44 فیصد کے ساتھ اسکول ہذا میں اول مقام حاصل کیا ۔ جویریہ نظام پٹیل نے 544 نمبرات حاصل کئے 87 فیصد کے ساتھ اسکول ہذا میں دوسرا مقام حاصل کیا اسی طرح تاج النساء نے 543 نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسکول ہذا میں23 طالبات نے درجہ اول،19 طالبات دوم درجہ اور 7طالبات سوم درجہ میں کامیابی حاصل کی ہے،اسکول کے جملہ نتائج 92.84 فیصد رہے۔ ذکری اردو گرلز ہائی اسکول شہر بسواکلیان میں تمام اردو میڈیم مدارس میں 25سالوں سےاپنا منفرد مقام رکھتا یے۔ جہاں پر شفیق اور ماہر اساتذہ بیس سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں کئی سالوں سےخدمات انجام دیتے ہیں ۔ تعلیمی سال 25-2024 کے لئے مدرسہ ہذا میں داخلوں کا آغاز ہوچکا یے۔ کشادہ کمرے، کھیل کا میدان، شہر کے بیچوں بیچ پُرسکون ماحول میں خالص لڑکیوں کا واحد اُردو میڈیم ادارہ ہے جو شہر میں پچھلے 30 سالوں سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لہذا اولیائے طلبہ سے اپیل کی جاتی ہیکہ اپنے بچیوں کا داخلہ آٹھویں جماعت میں ذکری اردو گرلز ہائی اسکول میں کرائیں۔ اسکول ہذا میں مفت کتابیں اور دوپہر کے کھانے کا بھی نظم ہے اس کے علاؤہ مختلف مقابلہ جات کے ذریعہ طالبات کی ہمہ جہت نشوونما پر توجہ دی جاتی ہے ۔ذکری ایجوکیشن سوسائٹی بسوا کلیان کے صدر ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب، جنرل سیکریٹری مجاہد پاشاہ قریشی، و دیگر ذمےداران عبد الکلیم گوبرے، مقیم صاحب چابک سوار،وسیع الدّین،نے اساتذہ کی محنتوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے اور طالبات کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9845727351, 9448350164 پر رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!