کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پروگرام میں ذکریٰ اُردو اسکول کی بہترین کارکردگی
بسواکلیان : (نامہ نگار)بسواکلیان ایسٹ کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پروگرام میں شہر کے ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول کے طلبہ نے بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی تا چوتھی جماعت کے طلبہ کے لئے منعقد ہوئے مقابلہ جات انگریزی نظم میں عالیہ افروز بنت ابراہیم سوم جماعت نے پہلا مقام حاصل کیا، اُردو نظم کے مقابلہ میں مدیحہ فاطمہ چہارم جماعت نے پہلا مقام حاصل کیا، کہانی سنانے کے مقابلہ میں تہنیت چہارم جماعت نے دوسرا مقام حاصل کیا، ڈرائینگ مقابلہ میں فاریہ بنت امام الدین چہارم جماعت نے تیسرا مقام حاصل کیا، بھکتی گیت مقابلہ میں تہنیت بنت ناصر احمد چہارم جماعت نے دوسرا مقام اور تقریری مقابلہ میں بشریٰ فاطمہ چہارم جماعت نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح پانچویں تا چھٹی جماعت کے طلبہ کے مقابلہ جات میں قرات مقابلہ میں عفیفہ ششم جماعت نے دوسرا مقام ، کلے ماڈلنگ مقابلہ میں محمد فیضان ہفتم جماعت نے پہلا مقام ، تقریری مقابلہ میں ماہین ہفتم جماعت نے پہلا مقام حاصل کیا۔ آٹھویں تا دسویں جماعت کے مقابلہ جات میں شبنم بنت شبیر احمد دہم جماعت نے تقریری مقابلہ میں دوسرا ، عافیہ تحرین دہم جماعت نے قرات مقابلہ مین دوسرا، گیت کے مقابلہ میں تاج النساء بنت سید نعیم الدین دہم جماعت نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دھرماویش مقابلہ میں زیبا ادیہ بنت زین العابدین ہشتم جماعت نے پہلا مقام ، ڈرائنگ مقابلہ میں تسمیہ تبسم ہشتم جماعت نے پہلا مقام ،غزل گوئی مقابلہ میں صنوبر مسکان دہم جماعت نے پہلا مقام ، جان پدا نیتیا میں سمیرا بی اور گروپ دہم جماعت نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ طلبہ و طالبات کی محنتوں اور ٹیچرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ذکری اُردو اسکول کے ذمےدار ایڈمنسٹریٹر محمد نعیم الدین صاحب مقابلوں میں حصّہ لینے طلبہ و طالبات اوربچوں کو تیار کرنے والے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی انہونے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے سے تعلیمی صلاحیت کے ساتھ طلبا میں عام معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اس موقع پر محترم کلیم اللہ صاحب، محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ، رسول بی، شگفتہ خانم، شکیلہ فہیم، وسیم سلطانہ، وسیما بیگم واضح رہے کہ حکومت کی احکامات کے مطابق کلسٹر سطح اول درجہ والوں کو تعلقہ لیول مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں