اکتوبر21/ کو امبیڈکر سرکل میں پہلی سیلف ریسپیکٹ واک صنفی اقلیتوں کی آزادی کے لیے واک: مہیش پاٹل کی شرکت کیلئے کال

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) صنفی اقلیتوں (خواجہ سراؤں) کی ترقی اور ان کی آزادی کے لیے، ان کے استحصال کو روکنے کے لیے۔ 21 اکٹوبر کو شہر کے بریدشاہی پارک سے11:30بجے دن امبیڈکر سرکل تک پہلی عزت نفس واک رکھی گئی ہے۔ 12:30بجے امبیڈکر سرکل میں ایک عظیم الشان اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سنگم تنظیم کے صدر مہیش پاٹل نے اپیل کی ہے کہ عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔آج ہفتہ کو شہر کے پریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتیس جون انیس سو ستانوے کو امریکہ کے اسٹون وال بار میں صنفی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے فسادات کی مذمت کے لیے ایک خوداحترامی واک کا اہتمام کیا گیا۔ صنفی اقلیتوں کو بہت پریشانی، ہراساں اور استحصال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں اس واک کا اہتمام اس مطالبے کے لیے کیا گیا تھا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ صنفی اقلیتیں (خواجہ سرا)معاشرے میں آزادی اور وقار کے ساتھ رہ سکیں۔دیہی قلی مزدور تنظیم کی سوپنا نے کہا کہ ہم صنفی اقلیتوں کو ان کی عزت نفس کی واک میں مدد دے رہے ہیں۔لہٰذا ہم سب کوان کا تعاون کرنا چاہیے۔ سنگھ مترا سیوا سنستھان کے صدر بھیم، ایم جی ایس پی تنظیم کی رہنما روشنی،کرناٹک صنفی اقلیتی کی بہبودوخدمت میں رہیں سری دیوی اور شکنتلا بھی موجود تھیں۔ یہ خود احترام واک مانو بندھوتوا ویدیکے، آر جے فاؤنڈیشن، روٹری کلب کوئنز بیدر، ناری فاؤنڈیشن، بدھ بیڑاکو سنگٹھن، شرن تتوا پرسار سنگٹھن، لال بہادر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، کرناٹک راجیہ رعیت سنگٹھن، ایف پی اے آئی اور دیگر کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!