خاتون کے قتل کے الزام میں 2 افرادگرفتار

0
Post Ad

بیدر : (نامہ نگار) شریمتی بسمازوجہ ناگیا میترے (50 سالہ ) ساکن گورنلی تعلقہ و ضلع بیدر نے پولیس اسٹیشن حاضر ہو کر اپنی دختر لکشمی گائتری زوجہ سنیل (27 سالہ) ساکن مالیگاؤں کو 21 اگست 2023 کی شام 5:30 بجے تا 10 بجے شب کے درمیان پیدر کی نیو باوزنگ کالونی میں مالیگاؤں کے راجکمار پاٹل کے مکان میں قتل کر دئے جانے کی شکایت کی ۔ اس شکایت پر 137/2023 کیس درج کرتے ہوئے اس میں دفعہ 302,201 ,(5)120 کے علاوہ 341PC شامل کیا گیا۔ ایس پی بیدر اور ایڈیشنل ایس پی بیدر کی رہنمائی میں وجے کمار پی ایس آئی بیدر، مہیلا پولیس اسٹیشن کی انچارج پی ایس آئی بیدر، نیوٹاؤں پولیس اسٹیشن کی قیادت میں ایک ٹیم بنا کر ملزمین کو گرفتار کرنے فوری روانہ کیا گیا 22 اگست کی 4:30 بجے سہ پہر اس کیس کے دونوں ملزمین گرفتار کر لئے گئے ۔ ملزمین نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات تھے اسلئے یہ قدم اٹھایا گیا۔ ایس پی بیدر جناب چنّا بسونا ایس ایل نے اپنی طلب کردہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شیو کمار ولد ماروتی (38 سالہ ) ساکن مالیگاؤں تعلقہ بیدر اور ماروتی ولدیلیپ ( 60 سال) ساکن مالیگاؤں کو گرفتار کر کے شہر کے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ایف آئی آر نمبر اور دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ جانچ کرنے اور ملزمین کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!