یکم جولائی کو ”جشن درختاں“ کااہتمام، 5لاکھ درخت بیدر میں لگائے جائیں گے

0
Post Ad

بیدر۔ یکم جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک کے محکمہ جنگلات کلبرگی ڈویژن بیدر کے تحت ”جشن درختاں 2023-“ کاآج یکم جولا ئی، دوشنبہ کی صبح بیدر کے مضافات میں واقع محکمہ ریشم کولار کے کے احاطہ میں افتتاح عمل میں آیا۔ جشن درختاں کاافتتاح وزیر جنگلا ت، حیاتیات و ماحولیا ت اور بیدر ضلع انچارج وزیر جناب ایشور بی کھنڈرے نے کیا۔ ان کے ساتھ وزیرحج جناب رحیم خان، رکن اسمبلی بیدر جنوب ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی، ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھرپاٹل، ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل اور محکمہ جنگلات کے افسران موجودتھے۔وزیرجنگلات نے اپنی تقریر میں جنگل کی اہمیت اور اس کے ذریعہ سے ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے سے متعلق باتوں کوشرکاء کے سامنے رکھا۔اوران تمام کوحلف دلایاگیاکہ وہ ہمیشہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کریں گے۔ بعدازاں وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے نے شجرکاری کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کاپروگرام ایک تاریخی پروگرام ہے۔جناب سدرامیا اور ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں حکومت کرناٹک ماحولیات کے تحفظ کے لئے یکم جولائی تا 7جولائی پروگرام منعقد کرکے کرناٹک ریاست کو ہرابھر ابنانے اور ماحولیات کو بہتر رکھنے کاعزم کرچکی ہے اس کے لئے ایک کروڑ پودے لگانے کاہدف رکھاگیاہے۔ ایشور کھنڈرے نے بتایاکہ 5/لاکھ درخت بیدر میں لگانے کاوزیررحیم خان،ایم ایل سی اروندکمارارلی، ڈاکٹر چندر شیکھرپاٹل اور بھیم راؤ پاٹل نے عزم کیاہے۔ ہم یہ کا م کرکے رہیں گے۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ بیدر نے کافی اچھاانتظام کررکھاہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی اورایس پی بیدر جناب چن بسوناایس ایل،محکمہ جنگلات کے افسران کے علاوہ گرل گائیڈ، اسکاؤٹ اور کئی اسکول وکالج کے طلبہ اور ان کی انتظامیہ کے ذمہ داران موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!