594 ویں عرس شریف حضرت خواجہ گنج بخش کے ضمن میں بین ریاستی ہمہ لسانی طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ

0
Post Ad

گلبرگہ 23 اکتوبر : قطب الاقطاب حضرت سید شاہ قبول اللّٰہ حسینی المعروف خواجہ گنج بخش نبیرہ و جانشین حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ شریف کے 594 ویں عرس شریف کے ضمن میں بتاریخ 20 ربیع الثانی 1446 ھ 24 اکتوبر 2024 بروز جمعرات بوقت 8:30 بجے شب بمقام اندرون دیوڑھی روضہ منورہ خورد گلبرگہ دوسرا سالانہ بین ریاستی ہمہ لسانی طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا یہ بات فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کنونیر مشاعرہ سید طیب علی یعقوبی کوآرڈنیٹر مشاعرہ نے مشترکہ طور اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے حضرت خواجہ بندہ نواز ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ رجسٹرڈ گلبرگہ کے زیر اہتمام کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کے اشتراک سے دوسرے سالانہ بین ریاستی ہمہ لسانی طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد ہورہا ہے تقدس مآب حضرت ابو الفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی صاحب المعروف عقیل بابا سجادہ نشین روضہ منورہ خورد گلبرگہ مشاعرہ کی نگرانی فرمائیں گے ڈاکٹر اجے سنگھ چیرمین کے کے آر ڈی بی الم پربھو پاٹل ایم ایل اے گلبرگہ جنوب مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ خورد گلبرگہ کا ابتدائی خطاب ہوگا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کنونیر مشاعرہ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے مہمان شعرا پروفیسر حضرت سید شاہ یوسف حسینی صاحب کامل بیجاپور خواجہ ابو تراب شاہ قادری بندہ نوازی قدیری ہلکٹہ شریف قاضی فاروق عارفی حیدرآباد سردار سلیم حیدرآباد اکبر خان اکبر حیدرآباد ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری حیدرآباد سراج احمد خان اشہر بہرائچی ممبئی محمد ندیم اشہر قادری ممبئی ابراہیم خان ایاز حیدرآباد ظہور ظہیر آبادی حیدرآباد مسرور نظامی بسواکلیان برہان الدین احمد اظہر قادری یادگیر کے علاوہ میزبان شعرا حضرت سید شاہ یداللہ حسینی نظام بابا ڈاکٹر اکرم نقاش نورالدین نور قاضی انور ڈاکٹر ماجد داغی سید سجاد علی شاد ڈاکٹر انجنئیر سخی سرمست سید مختار احمد دکنی سید علی اکبر حسینی صابر حسینی راشد ریاض واجد اختر صدیقی ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر جاوید اقبال صدیقی نوید انجم ناصر عظیم سید یوسف الدین سرمست فیضان مقبول احمد شاہ آبادی کے علاوہ معروف کنڑ شعرا پروفیسر وکرم واسا جی مہانتیش ناوکل اور مہی پال ریڈی کلام سنائیں گے قاضی فاروق عارفی حیدرآباد نظامت کے فرائض انجام دیں گے سید طیب علی یعقوبی کوآرڈنیٹر مشاعرہ ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی قاضی رضوان الرحمن صدیقی سید رؤف قادری ممبران کور کمیٹی نے عاشقان رسول محبان اولیا ادب دوست احباب سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!