بسواکلیان “اخواسنٹر” میں 68 ویں کرناٹکا راجيوتسوا تقریب کا انعقاد نفرت مٹاؤ – دیش بچاؤ” مہم کا آغاز

0
Post Ad

بسواکلیان (نامه نگار )” اخوا سنٹر ” واقع اعظم کالونی بسواکلیان ، میں 68 ویں کنڑ راجیہ اتسوو تقریب کے موقع پر ویلفیئر پارٹی کونسلر وارڈ نمبر 17 محترمہ شاہدہ بانو نے رسم پرچم کشائی انجام دیئے ، اس موقع پر جناب مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی نائب صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک ، شری شانت لنگ مٹھ پتی بسوا کلیان تعلقہ صدر کنڑا ساہتیہ پریشد، شری شرنیا, گرام پنچایت ممبر موضع دھنور، عرفات احمد. تعلقہ صدر ویلفیئر پارٹی ، عبد الغفور و شری راجکمار راٹھوڑ لیکچر، کے علاوہ مقتدر عمر قریشی, یعقوب اختر , مولوی غلام رسول صاحب ,جابر احمد سماجی کارکن, اور دیگر طلبہ , خواتین و حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر ویلفئر پارٹی آف انڈیا کی قومی مہم ” نفرت مٹاؤ – دیش بچاؤ ” کا آغاز کیا گیا۔ (یکم نومبر تا 10نومبر 2023) جس سے ملک میں امن و اماں کا ماحول رہے۔ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!