عید الاضحی کی نماز عید گاہ بسوا کلیان میں 8.30بجے ادا کی جائیگی

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار) مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکرٹری عیدگاہ کمیٹی کی اطلاع کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز عیدگاہ پر صبح ٹھیک 8:30 بجے صبح ادا کی جائیگی۔نماز عید سے قبل حافظ نصیر الدین جناب کا خطاب ہوگا۔ نماز عید حافظ میر فرخندہ علی امام جامع مسجد بسواکلیان پڑھائیں گے۔ اس موقع پر برادران اسلام سے اپیل کی گئی کہ قربانی کے جانوروں کی نمود و نمائش نہ کریں۔ ہم ایک تکثیری سماج میں رہتے ہیں ۔ اسی لئے برادران وطن کا خیال رکھیں۔ قربانی قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی عظیم یادگار ہے۔ قربانی کا گوشت اپنے رشتےداروں , عزیزوں اور غرباء میں تقسیم کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو بہتر کریں۔ برادران ملت سے اپیل کی گئی ہے کہ عید کی نماز عیدگاہ پر ادا کریں کیونکہ عید کی نماز عیدگاہ پر پڑھا افضل ترین عمل ہے ۔ عیدگاہ آتے وقت تکبیر تشریق باآواز بلند کہتے ہوئے ایک راستے سے آئے اور دوسرے راستہ سے واپس جائیں۔ جامع مسجد بسواکلیان میں منعقدہ عیدگاہ کمیٹی کی میٹنگ میں جناب امیر الدین سیٹھ باغبان صدر عیدگاہ کمیٹی ، چاند پاشاہ کباڈی نائب صدر, محمّد انور بھوسگے جوائنٹ سیکریٹری,حضور پاشاہ خازن و دیگر ممبران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!