جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے مدرسہ بدرالعلوم للبنات بیدرکی طالبات میں گرائمر کی کتابیں تقسیم کیں

0
Post Ad

بیدر۔ 27/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) محب اردو، ممتاز سماجی جہد کاراور محکمہ پولیس سے وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ شریف نے کل 26/جون کواپنے جواں سال فرزند سراج الدین انعامدار کے ساتھ بیدر پہنچ کر مدرسہ بدرالعلوم للبنات، موقوعہ بدرالدین کالونی، بیدر میں عربی مدرسہ کی طالبات کے درمیان اردو۔ انگریزی، اردو۔ کنڑااور اردو۔ عربی قواعد کی کتابیں تقسیم کیں۔ اور اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ علاقہ کلیان کرناٹک کے مختلف اضلاع کے طلبہ سے مل کر ان تک کتابیں پہنچانا اور انہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے تیار کرنامیر امقصدہواکرتاہے۔ انھوں نے ماہ نومبر 2022؁ ء میں گلبرگہ کے ایک لاکالج میں اپنی جانب سے دی گئی قانون کی کتابوں کاحوالہ دیتے ہوئے طالبات کو آگے بڑھنے اور مولانا روم ؒ کوپڑھ کر اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری، خواجہ فریدالدین انعامدار کے فرزند جناب خواجہ سراج الدین انعامدار نے بھی خطاب کیا۔اوربتایاکہ خواجہ فریدالدین انعامدار اب تک 400سے زائد اسکولوں تک پہنچ کر طلبہ وطالبات میں کتابیں تقسیم کی ہیں۔ عربی مدرسہ کے ذمہ دار مولانا محمدمونس کرمانی کی دعا پر کتابیں تقسیم کرنے کی یہ تقریب اختتام کوپہنچی۔ 17سے زائد طالبات میں کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔ نوجوان صحافی جناب محمد عبدالقدیر لشکری نے دیگر امور کی دیکھ بھال کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!