بهارت نے تاریخ رقم کی چندریان 3 کی چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ, ملک بھر میں جشن بھارت چاند کے جنوبی قطب پر قدم رکھنے والا پہلا ملک قرار ہندوستان زنده باد

0
Post Ad

نئی دہلی : (ایجنسیز )ہندستان کا مریخی خلائی مشن چندریان 3 تھری نے بالآخر چاند پر ترنگا لہرا دیا۔ اس تاریخی لمحہ میں سارا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ بھارت دیش کے کئی مذہبی دانشوران, سیاسی و سماجی رہنما حضرات نے تاریخی کامیابی پر سائنس دانوں کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی۔ چند ریان 3 کی لینڈنگ کامیاب رہی۔ آج شام چندریان 3 نے چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے ذریعہ ہندوستانی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر قدم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا، وہیں بھارت چاند پر قدم رکھنے والا چوتھا ملک ہے۔ وکرم لینڈر نے ٹھیک 6.04 بچے چاند پر کامیاب لیڈنگ کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ لینڈنگ کا عمل شام 5.44 بجے شروع ہوا پی ایم مودی نے جوہانسبرگ سے چندریان 3 کے لانچ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!