ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیمات کا طلبا کے لیے کلچر و ثقافتی پروگرام کا انعقاد

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ و محکمہ تعلیمات کی جانب سے تعلقہ بھر کے سرکاری، امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کے طلبہ ہم نصابی سرگرمیوں سے جوڑنے کے مقصد سے ہر پیر کو شہر کے سبھا بھون میں کلچرل پروگرامنعقد کیا جارہا یے۔ شہر بسوا کلیان کے بی بی زیڈ میموریل اسکول( ڈیسنٹ اسکول) کے طلبہ نے اس کلچرل پروگرام میں 17 ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں ۔جو نصیحت آموز ڈراموں اور ادبی سرگرمیوں پر مشتمل رہی۔ اس پروگرام میں اولیائے طلبہ کے علاؤہ عام عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ناصر پٹیل سی آر پی ، گری دھر سی آر پی اور امام الدّین نے اہم رول ادا کیا۔ پروگرام کی صدارت شری رمیش کولار اسسٹنٹ کمشنر بی کے ڈی بی بسواکلیان نے کی۔ اس موقع پر جناب احمد صاحب صدر بی بی زیڈ میموریل اسکول کے علاؤہ تمام اراکین اور اسٹاف موجود تھے جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ان کے علاؤہ مدر ٹریسا پبلک اسکول کے طلبہ نے بھی اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے۔ محکمہ تعلیمات بسوا کلیان کی طرف سے دونوں اسکولوں کو سرٹیفکیٹ اور مومنٹو پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!